Search This Blog

English Learning Series (46)



 سبق نمبر: 46

Lesson No: 46

اب ہم یہاں سے Pronoun  (ضمیر) کے متعلق پڑھتے ہیں۔

Pronoun (ضمیر) وہ لفظ ہوتا ہے جو Noun (اسم) کی جگہ پر آتا ہے، جیسے:

Hamid is absent. احمد غیر حاضر ہے۔

He is ill. وہ بیمار ہے۔ 


اس جملے میں حامد اسم ہے، اور ہی (وہ) اسم ضمیر ہے۔

1.Personal Pronoun ضمیر شخصی

پروناؤن (ضمیر) کی مختلف قسمیں ہیں، ان میں سب سے اہم پرسنل پروناؤن ہے۔ (Personal Pronoun)   پرسنل پروناؤن کو ضمیر شخصی کہتے ہیں۔

I, we, you, he, she, it, they ان ضمیروں کو پرسنل پروناؤن کہتے ہیں، کیوں کہ یہ ضمیریں تین اشخاص کے لیے لائی جاتی ہیں:

1:  I  اور We متکلم کے لیے  (اس کو فرسٹ پرسن کہتے ہیں) First Person

2: You مخاطب کے لیے  (اس کو سیکنڈ پرسن کہتے ہیں) Second Person

3:he, she, it, they   غائب کے لیے (اس کو تھرڈ پرسن کہتے ہیں) Third Person

پرسنل پروناؤن (ضمیر شخصی) کی حالت کے اعتبار سے  مختلف شکلیں ہیں:

First Person (متکلم)

Nominative فاعلی

Possessive  اضافی

Objective  مفعولی

I (singular) میں

my/mineمیرا

Meمجھ کو

We (plural)ہم سب

our/ oursہمارا   

Usہم سب کو

Second Person (حاضر)

Nominative فاعلی

Possessive اضافی

Objective  مفعولی

Youآپ/تم

Your /Yoursآپ کا ، تمھارا

Youآپ کو ، تم کو

Third Person (غائب)

Nominative فاعلی

Possessive اضافی

Objective  مفعولی

Heوہ  

His اس کا

Him اس کو، اس سے

Sheوہ(  مؤنث)

Her/Hers اس کا ،

Her اس کو، اس سے

It یہ (بے جان)

Its اس کا   

It  اس کو،

They وہ سب

Their/theirs

 ان سب کا

Them

 ان سب کو، ان سب سے

پروناؤن (ضمیر)  کی دیگر اقسام

2. Reflexive Pronoun ضمیر انعکاسی

3. Emphatic Pronoun ضمیر تاکیدی

4. Demonstrative Pronoun ضمیری اشاری  

5. Indefinite Pronoun ضمیر غیر معین

6. Distributive Pronoun ضمیر توزیعی/تقسیمی

7. Relative Pronoun ضمیر موصولی

8. Interrogative Pronoun ضمیر سوالی/استفہامی

یاد کرنے کے لیے کچھ الفاظ:

W H family

What

کیا

What is your name?

تمھارا کیا نام ہے؟

Where

کہاں

Where is your house?

تمھارا گھر کہاں ہے؟

Why

کیوں

Why are you playing?

تم کیوں کھیل رہے ہو؟

When

کب

When did you come?

تم کب آئے؟

Who

کون

Who are you?

تم کون ہو؟

Whose

کس کا /کس کی

Whose is this book?

یہ کتاب کس کی ہے؟

Whom

کس کو

Whom do you invite?

تم کس کو دعوت دیتے ہو؟

Which

کون سا/کون سی

Which is your pen?

تمھارا قلم کون سا ہے؟

How

کیسے

How are you?

تم کیسے ہو؟

 

             ----------------

Huge discounts on our website, Enjoy shopping 👇

www.shoplay.in

 

 

 

 

2 comments:

  1. Assalamu Alaikum
    Masha Allah
    The way you are trying to teach Ulama and Huffaz or those who can understand Urdu, is very easy way. Everything which you load for learners come in details. May Allah accept your sincerity!

    ReplyDelete
    Replies
    1. Thank you very much for your comment. May Allah make it useful to all willing to learn. Ameen

      Delete

Al-Huda Classes

Motivational Quotes

Some Motivational Quotes: 1. "Believe you can, and you’re halfway there." یقین رکھو کہ تم کر سکتے ہو، اور تم آدھے راستے پر پہنچ جا...