Search This Blog

English Learning Series (7)


سبق نمبر:  7

Lesson No. 7

۱: گزشتہ سبق میں آئی، وی، یو اور دے

(I, we, you, they)

سے سمپل پریزنٹ کے چھ چھ جملے یاد کرائے گئے تھے۔

(I میں, We ہم سب, You تم /آپ, They وہ سب)

اب دوبارہ انھیں کو فاعل بناکر الگ الگ چھ جملے بناتے ہیں:

I go.

میں جاتا ہوں۔
I don't go.
میں نہیں جاتا ہوں۔ 
Do I go?
کیا میں جاتا ہوں؟
Don't I go?
کیا میں نہیں جاتا ہوں؟
Why do I go?
میں کیوں جاتا ہوں؟
Why don't I go?
میں کیوں نہیں جاتا ہوں؟

We go.

ہم سب جاتے ہیں ۔
We don't go.
ہم سب نہیں جاتے ہیں۔
Do we go?
کیا ہم سب جاتے ہیں؟
Don't we go?
کیا ہم سب نہیں جاتے ہیں؟
Why do we go?
ہم سب کیوں جاتے ہیں؟
Why don't we go?
ہم سب کیوں نہیں جاتے ہیں؟

You go.

تم جاتے ہو۔
You don't go.
تم نہیں جاتے ہو۔
Do you go?
کیا تم جاتے ہو؟
Don't you go?
کیا تم نہیں جاتے ہو؟
Why do you go?
تم کیوں جاتے ہو؟
Why don't you go?
تم کیوں نہیں جاتے ہو؟

They go.

وہ سب جاتے ہیں۔
They don't go.
وہ سب نہیں جاتے ہیں؟
Do they go?
کیا وہ سب جاتے ہیں؟
Don't they go?
کیا وہ سب نہیں جاتے ہیں؟
Why do they go?
وہ سب کیوں جاتے ہیں؟
Why don't they go?
وہ سب کیوں نہیں جاتے ہیں؟

یہ سب جملے سمپل پریزنٹ کے ہیں ان سب کو اس طرح رٹ لینا چاہیے کہ چھ چھ جملے ایک سانس میں سنا سکیں۔

اگلے سبق میں ہم

He She It (Ahmad (noun)

(ہی شی اٹ اور احمد (اسم) سے جملے بنائیں گے۔

2: زبانی یاد کرنے کے لیے تینوں شکلوں کے ساتھ کچھ افعال نیچے تحریر کیے جاتے ہیں:

Say کہنا  
said  
said

Talk بات کرنا 
talked 
talked

Go جانا  
went 
gone

Come آنا 
Came
Come

Wash  دھونا
washed 
washed

4: آپ حضرات اوپر دیے گئے جملوں میں فعل تبدیل کرکے بھی یاد کریں

جیسے آئ گو کی جگہ آئی واک آئی ڈونٹ واک وغیرہ
I walk. I don't walk.

اس طرح آپ کی زبان پر الفاظ آسانی سے ادا ہوں گے اور الفاظ ضبط و کنٹرول میں آئیں گے اور ان کا تلفظ آسان ہوجائے گا. ان شاء اللہ

نوٹ: روزانہ گردان یاد کرتے وقت بالکل شروع سے ہی یاد کریں اور کم از کم دس منٹ زبانی تقریر کرنے کی طرح ان جملوں کو بولیں جہاں بھی موقع پائیں، چلتے پھرتے یا اکیلے میں بیٹھ کر بھی یہ کام انجام دیا جا سکتا ہے۔
(سوال و جواب کے لئے سبق کے نیچے دئے گئے کمنٹ باکس کا استعمال کریں)

2 comments:

Al-Huda Classes

मलफ़ूज़ात हकीमुल उम्मत हज़रत थानवी

हज़रत की नज़र एक मौलवी साहब ने अर्ज़ किया कि हज़रत, शैतान भी आपका बड़ा ही दुश्मन है, जितनी दुश्मनी तमाम हिंदुस्तान के मुसलमानों से होगी उतनी ...