سبق نمبر : 6
Lesson No. 6
گزشتہ سبق میں ہم نے سیکھا کہ تینوں زمانے کی چار چار قسمیں
ہوتی ہیں:
1:
Simple
2:
Continuous
3:
Perfect
4:
Perfect Continuous
اب ہم گردان یاد کریں گے اور ہر زمانے سے چھ چھ جملے
بنائیں گے:
پہلا جملہ مثبت ہوگا۔
دوسرا جملہ منفی ہوگا۔
تیسرا جملہ سوالیہ مثبت (معاون فعل سے) ہوگا۔
چوتھا جملہ سوالیہ منفی (معاون فعل سے) ہوگا۔
پانچواں جملہ سوالیہ مثبت (سوالیہ لفظ سے) ہوگا۔
چھٹا جملہ سوالیہ منفی (سوالیہ لفظ سے) ہوگا۔
سب سے پہلے ہم سمپل پریزینٹ سے چھ جملے ترجمے کے ساتھ
بناتے ہیں:
Simple Present
قاعدہ: منفی اور سوالیہ جملوں میں جمع فاعل کے
ساتھ ڈو (Do) کا استعمال کیا جاتا
ہے، یعنی آئی ،
وی، یو، دے اور اسم جمع کے ساتھ ڈو کا
استعمال ہوگا۔ جیسے :
I
go. میں
جاتا ہوں
I
don't go. میں
نہیں جاتا ہوں
Do
I go? کیا
میں جاتا ہوں؟
Don't
I go? کیا
میں نہیں جاتا ہوں؟
Why
do I go? میں
کیوں جاتا ہوں؟
Why
don't I go? میں
کیوں نہیں جاتا ہوں؟
اب ہم سبجیکٹ بدل کر
گردان کرتے ہیں یعنی آئی (I) کی جگہ پر وی (We) کا استعمال کرتے ہیں،جیسے:
We
go. ہم سب جاتے ہیں
We
don't go. ہم
سب نہیں جاتے ہیں
Do
we go? کیا
ہم سب جاتے ہیں؟
Don't
we go? کیا
ہم سب نہیں جاتے ہیں؟
Why
do we go? ہم
سب کیوں جاتے ہیں؟
Why
don't we go? ہم
سب کیوں نہیں جاتے ہیں
اب آپ You, They کا استعمال کرتے ہوئے اسی طرح چھ چھ جملے بنائیں جیسے:
You go. You don't go. وغیرہ
They go. They don't go. وغیرہ
یاد کرنے کے لیے پانچ افعال:
(انگریزی میں فعل کی تین شکلیں ہوتی ہے یہاں اسی طرح
تینوں شکلوں کے ساتھ لکھا جا رہا ہے آپ اسی طرح یاد کرلیں)
Go جانا
Went گیا
Gone جا چکا
Come آنا
Came آیا
Come آچکا
Write لکھنا
Wrote لکھا
Written لکھ چکا
Play کھیلنا
Played کھیلا
Played کھیل چکا
Speak بولنا
Spoke بولا
Spoken بول چکا
) فعل
کی پہلی شکل کو present
یا base
form کہتے ہیں، دوسری
شکل کو
past
کہتے ہیں ،تیسری شکل کو past
participle پاسٹ پارٹیسپل
کہتے ہیں)
نوٹ : زمانے تین ہیں اور ہر ایک کی چار چار قسمیں ہیں،
اس طرح کل بارہ جملے ہوں گے اور جب بارہ جملوں سے ہم مثبت، منفی، سوالیہ اور
سوالیہ منفی کے چھ چھ جملے بنائیں گے تو کل 72
جملے بنیں گے، یہی انگریزی زبان کی بنیاد ہیں انھیں زبانی یاد کرنا ضروری ہے۔
=======================
Shop
with us from the comfort of your home:
No comments:
Post a Comment