Search This Blog

English Learning Series (3)


سبق نمبر: ۳

Lesson No. 3

گزشتہ سبق میں ہم نے پڑھا تھا کہ اجزاء کلام کل آٹھ ہیں:

(Noun, Pronoun, Verb, Adverb, Adjective, Preposition, Conjunction, Interjection)

اب ہم ان کی تعریف پڑھتے ہیں تاکہ ان کا صحیح مفہوم و استعمال سمجھ میں آجائے: 

1: Noun (اسم) ایک ایسا لفظ ہوتا ہے جو کسی شخص، کسی جگہ یا کسی چیز کے نام کے طور پر استعمال ہوتا ہے،یعنی ناؤن کسی چیز کے نام کو کہتے ہیں۔ جیسے: احمد،  حامد، ممبئی، دہلی، قلم، کتاب وغیرہ۔

(Ahmad) is in the room.

(Delhi) is our capital.

(Pen) is red.

(Book) is easy.

ان مثالوں میں Ahmad, Delhi , Pen, Book وغیرہ سب ناؤن (Noun) یعنی اسم ہیں۔

2: Pronoun(اسم ضمیر) ایک ایسا لفظ ہوتا ہے جو کسی اسم (Noun) کی جگہ پر استعمال ہوتا ہے 

جیسے: وہ، تم،  وہ ، سب، وغیرہ۔

)I میں, we ہم سب, You تم/آپ, He وہ (مذکر), She وہ مؤنث, It یہ (غیر ذی روح), They (وہ سب

Ahmad is not here. He is in the market.

Your name is Hamid. You are kind.

ان مثالوں میں  He, you اسم ضمیر (Pronoun)  ہیں جو کسی اسم کی جگہ پر آ رہے ہیں۔

3:  Verb (فعل)  ایک ایسا لفظ ہوتا ہے جس سے کسی کام کا کرنا یا ہونا معلوم ہوتا ہے۔ 

جیسے:  لکھنا،  پڑھنا، سونا، کھانا ،  وغیرہ 

Write لکھنا          Read    پڑھنا

Sleep سونا          Eat       کھانا

I write letter. میں خط لکھتا ہوں

I read book. میں کتاب پڑھتا ہوں

You sleep. تم سوتے ہو۔   

He is eating. وہ کھا رہا ہے

 اوپر کی مثالوں میںwrite, read, sleep, eating,  سب فعل ہیں ،  انہیں  Verb   کہیں گے کیوں کہ ان سے کسی کام کے کرنے یا ہونے کا پتہ چلتا ہے۔

4: Adjective (صفت) ایک ایسا لفظ ہوتا ہے جو کسی Noun (اسم) کے معنی و مفہوم میں اضافہ یا تبدیلی پیدا کر دیتاہے۔

جیسے: اچھا لڑکا، چھوٹا کمرہ، بڑا شہر، آسان کتاب وغیرہ 

Good Boy, Small room, Big city, Easy book, etc.

ان مثالوں میں   good, small, big, easy   سب adjective (صفت) ہیں جو اپنے ساتھ  آنے والے  اسم کے معنی و مفہوم میں اضافہ کر رہے ہیں۔

11 comments:

Al-Huda Classes

Motivational Quotes

Some Motivational Quotes: 1. "Believe you can, and you’re halfway there." یقین رکھو کہ تم کر سکتے ہو، اور تم آدھے راستے پر پہنچ جا...