Lesson No: 51
Auxiliaries and
Modals
معاون افعال اور افعال ناقصہ
جب ہم فعل
بی (be) ہیو (have) اور ڈو (do)کو عام فعل کے ساتھ زمانوں کی تشکیل،
مجہول جملوں ، سوالیہ اور منفی جملوں کو بنانے کے لیے
استعمال کرتے ہیں تو ان افعال کو معاون افعال (Auxiliary Verbs) کہتے ہیں۔
کین (can) کڈ (could) مے (may) مائٹ (might) ول (will) وڈ (would) شیل (shall) شڈ (should) مسٹ (must) اوٹ (ought) ان کو موڈل
وربس (افعال ناقصہ کہتے ہیں) ۔
v
کبھی کبھی need اور dare
کو بھی موڈل ورب
(فعل ناقص) کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
v موڈل وربس کو بھی اوگزیلری میں شامل کر لیاجاتا ہے۔
بی (Be) کا استعمال
(am, is, are, was, were)
·
معاون فعل بی (be) کا استعمال استمراری (جاری) زمانوں کی تشکیل میں کیا جاتا
ہے، جیسے:
He is playing.
وہ کھیل رہا ہے۔ (زمانہ حال استمراری)
She was writing. وہ لکھ رہی تھی۔(زمانہ ماضی استمراری)
·
معاون فعل بی (be) کا استعمال مجہول جملوں کی تشکیل میں کیا جاتا ہے، جیسے:
The shop
was opened. دوکان کھولی گئی۔ (مجہول)
·
معاون فعل بی (be) کا استعمال مصدر کے ساتھ منصوبہ، انتظام اور معاہدے کو بیان
کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، جیسے:
I am to see him tomorrow.
مجھے اس سے کل ملنا ہے۔ (منصوبہ)
They
are to be married next month.
اگلے مہینے ان کی شادی ہونی ہے۔ (انتظام)
·
معاون فعل بی (be) کا استعمال مصدر کے ساتھ حکم کو ظاہر کرنے کے لیے کیا جاتا
ہے، جیسے:
You are to write your name
on the paper.
آپ کو پیپر پر اپنا نام لکھنا
ہے۔(حکم)
You are to go to market at
once.
آپ کو فورا بازار جانا ہے۔ (حکم)
·
معاون فعل بی (be) کا استعمال مصدرتام کے ساتھ کسی ایسے انتظام کو بتانے کے
لیے کیا جاتا ہے وہ مکمل نہ ہو سکا، جیسے:
They were to have been
married last month but had to postpone.
گزشتہ مہینے ان کی شادی ہو جانی
تھی، مگر ملتوی کرنی پڑی۔ (انتظام جس کی تکمیل نہ ہوسکی)
(بقیہ اگلے سبق میں، ان شاء اللہ)
No comments:
Post a Comment