Search This Blog

English Learning Series (52)

سبق نمبر : 52

 Lesson No: 52

The Auxiliary Have

·    اوگزیلری ہیو   (have) کا استعمال زمانہ تمام(پرفیکٹ)  کی تشکیل میں کیا جاتا ہے۔ جیسے:

He has written.             وہ لکھ چکا ہے۔   

He has been writing. وہ لکھ رہا ہے۔(وہ لکھتا رہا ہے)

·    اوگزیلری ہیو ٹو (have to) کا استعمال لزوم اور فریضے کو بتلانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ جیسے:

I have to be there by five o’clock.

مجھے وہاں پانچ بجے تک (موجود) ہونا ہے۔

He has to clean the office.

اسے دفتر صاف کرنا ہے۔

·    ماضی کی شکل ہیڈ ٹو (had to) کا استعمال ماضی میں فریضےو لزوم کو بتانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ جیسے:

He had to be there by five o’clock.

اسے پانچ بجے تک وہاں (موجود) ہونا تھا۔  

He had to clean the office.

اسے دفتر کی صفائی کرنی تھی۔

·    منفی اور سوالیہ جملوں میں ہیو ٹو (have to) اور (had to) ، ڈو (do)، ڈز (does) اور ڈڈ (did) کے ساتھ استعمال کیے جاتے ہیں۔ جیسے:

·    They have to go. They don’t have to go.

Do they have to go?

·    He has to go. He doesn’t have to go. Does he have to go?

·    He had to go. He did not have to go. Did he have to go?

The Auxiliary Do

·    اوگزیلری ڈو (do) کا استعمال سمپل پرزنٹ اور سمپل پاسٹ کے منفی اور سوالیہ جملوں کو  بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ جیسے:

He doesn’t play. They don’t play.

He did not work. Does he play?

Did he play?

·    ڈو (do) کا استعمال کسی فعل کے تکرار سے بچنے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ جیسے:

Do you know him? Yes, I do.

 کیا آپ اسے جانتے ہیں؟ جی جانتا ہوں۔

He plays well. Yes, he does.

وہ اچھا کھیلتا ہے۔ جی ہاں  وہ (اچھا) کھیلتا ہے۔

You bought a car. Didn’t you?

تم نے کار خریدی۔ ہے نا؟

He eats fish and so do you. 

وہ مچھلی کھاتا ہے، اور تم بھی (کھاتے ہو)۔

·    اوگزیلری ڈو (do) کسی بیان کے اثباتی انداز کومزید مؤکد کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسے:

You do look worried. تم واقعتا فکر مند لگتے ہو۔  

I told him not to go, but he did go.

میں نے اسےنا جانے کو کہا، مگر وہ چلا ہی گیا۔

·    جملہ حکمیہ میں ڈو (do) کا استعمال درخواست اور دعوت کو زیادہ مؤثر بنا دیتا ہے۔ جیسے:

Do be quiet now. بس اب ضرور خاموش ہوجاؤ۔

Do come, we will enjoy.ضرور آئیں، ہم سب مزہ کریں گے۔

 

No comments:

Post a Comment

Al-Huda Classes

Motivational Quotes

Some Motivational Quotes: 1. "Believe you can, and you’re halfway there." یقین رکھو کہ تم کر سکتے ہو، اور تم آدھے راستے پر پہنچ جا...