سبق نمبر : 53
Lesson No: 53
Use of Can
and Could
·
کین (can) کا استعمال صلاحیت اور قدرت کو ظاہر کرنے کے لیے کیا جاتا
ہے۔ جیسے:
He can lift the box. وہ صندوق کو
اٹھا سکتا ہے۔
They can swim across the
river. وہ ندی کے
آرپار تیر سکتے ہیں۔
I can speak English. میں
انگلش بول سکتا ہوں۔
·
کین (can) کا استعمال اجازت کے اظہار کے لیے
کیا جاتا ہے۔ جیسے:
You
can go now. اب آپ جا سکتے ہیں۔
Can I take your pen? کیا میں آپ کا قلم لے سکتا ہوں؟
·
کین (can) کا استعمال سوالیہ اور منفی جملوں
میں امکان کے معنی کے اظہار کے لیے کیا
جاتا ہے۔ جیسے:
Can this be true? کیا
یہ سچ ہو سکتا ہے؟ (امکان)
I cannot be true. یہ سچ نہیں ہو سکتا۔
·
کڈ (could) استعمال کین (can) کے ماضی کے طور پر کیا جاتا ہے۔ جیسے:
I
could swim across the river when I was young.
جب میں جوان تھا تو ندی آر پار تیر سکتا تھا۔
Use of May
and Might
·
مے (may) کا استعمال اجازت کے اظہار کے لیے کیا جاتا ہےاوریہ کین کے
مقابلے میں زیادہ پرتکلف اور بہتر ہوتا ہے۔ جیسے:
You
may take this pen. آپ یہ قلم لے سکتے ہیں۔
May I use your Mobile? کیا میں آپ کا موبائل استعمال کر سکتا ہوں؟
·
مثبت جملوں میں مے (may)کا استعمال امکان اور امید کو
بیان کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ جیسے:
I
may go to Mumbai tomorrow. میں کل ممبئی جاسکتا ہوں۔
He
may be in the office. وہ
آفس میں ہو سکتا ہے۔
·
مے (may) کا استعمال دعا اور خواہش کے اظہار کے لیے کیا جا تا ہے۔ جیسے:
May you live happily! آپ خوشی کے ساتھ زندگی گزاریں۔
May you succeed in the business!
آپ تجارت میں کامیاب ہوں۔
·
مائٹ (might) کا استعمال مے (may) کے ماضی کے طور پر کیا جاتا ہے۔
جیسے:
He said he might go. اس نے کہا کہ
وہ جا سکتا تھا۔
I thought he might be at
home. میں نے
سوچا کہ وہ گھر پر ہو سکتا تھا۔
No comments:
Post a Comment