Search This Blog

English Learning Series (1)


سبق نمبر: 1

Lesson No. 1

انگلش میں کل 26 حروف ہوتے ہیں۔

بڑے حروف:

A B C D E F G H I J K L M N O P Q R S T U V W X Y Z

چھوٹے حروف:

a b c d e f g h i j k l m n o p q r s t u v w x y z

حروف دو طرح کے ہوتے ہیں:

1:کونسونینٹ (Consonant)جنہیں حروف صحیح  کہتے ہیں ،وہ کل 21 ہیں:

b c d f g h j k l m n p q r s t v w x y z

2: واویل (Vowel)  جنہیں حروف علت کہتے ہیں وہ کل پانچ ہیں:

A E I O U

۱: حروف یعنی (Letters) کو جب ایک ساتھ ملایا جاتا ہے تو لفظ (word) بنتا ہے

۲: جب الفاظ (words) کو ایک ساتھ ملایا جاتا ہے تو وہ جملہ تامہ بنتا ہے یا جملہ ناقصہ 

۳: اگر الفاظ کا ایسا مجموعہ ہو جس سے پوری بات سمجھ میں آجائے تو اسے جملہ تامہ (Sentence) کہتے ہیں ،جیسے: احمد ایک طالب علم ہے 

Ahmad is a student. 

۴: اگر الفاظ کے مجموعے سے پوری بات سمجھ میں نہ آئے تو اسے جملہ ناقصہ (Phrase) کہتے ہیں جیسے: سڑک پر،  گھر میں ، وغیرہ

on the road, in the house

۵: انگریزی میں جملوں کی چار قسمیں ہیں 

1: جملہ بیانہ     Assertive Sentence

جس سے کسی خبر یا بیان کا پتہ چلے، جیسےوہ پڑھ رہا ہے (مثبت جملہ)

He is reading. (Positive Sentence) 

وہ نہیں پڑھ رہا ہے ( منفی جملہ(

He is not reading. (Negative Sentence) 

2: جملہ سوالیہ Interrogative Sentence   

ایسا جملہ جس سے سوال کا پتہ چلے جیسے: تمھارا کیا نام ہے؟ 

What is your name? 

3: جملہ حکمیہ      Imperative Sentence    

ایسا جملہ جس سے حکم کا یا  درخواست کا  پتہ چلے۔

  جیسے: کھڑے ہوجاؤ، اسکول جاؤ 

Stand up.

Go to school. 

4: جملہ استعجاب و تعجب    Exclamatory Sentence

ایسا جملہ جس سے تعجب کا اظہار کیا جائے جیسے:

 کتنی تاریک رات ہے! 

How dark the night is!

کتنی خوب صورت مسجد ہے!

How beautiful the mosque is!

اس سبق میں ہم نے درج ذیل  باتیں سیکھی ہیں:  

1: حروف   لیٹرس   Letters

2:  لفظ      Wordورڈ 

3: جملہ    Sentence سین ٹینس

4: جملہ ناقصہ/ جزو جملہ      Phrase فریز

جملوں کی چار قسمیں :

5 : جملہ بیانیہ     Assertive Sentence اَسَرٹیو

6: جملہ سوالیہ     Interrogative Sentence اِنٹروگیٹو

7: جملہ حکمیہ Imperative Sentence اِمْپریٹیو

 :8 جملہ استعجاب و تعجب    Exclamatory  Sentence ایکس کلے میٹری


24 comments:

  1. Thanks sir
    Keep it up for us

    خدا سلامت رکھے
    جزاک اللہ خیرا

    ReplyDelete
  2. Assalamualaikum
    Adjective ki tafseel aap kb bhejenge

    ReplyDelete
  3. walaikumussalam

    tarteeb se asbaaq aa rahe hain. Inshallah jald adjective ki tafseel bhi aajaye gi.

    ReplyDelete
  4. very happy to see such a English Learning series 1 of Today.

    ReplyDelete
  5. ماشاءاللہ
    Nice explanation

    ReplyDelete
  6. Great series ماشاءاللہ

    ReplyDelete
  7. جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء

    ReplyDelete
  8. جَزَاكَ اللّهُ خيرًا كثيراً

    ReplyDelete

Al-Huda Classes

Motivational Quotes

Some Motivational Quotes: 1. "Believe you can, and you’re halfway there." یقین رکھو کہ تم کر سکتے ہو، اور تم آدھے راستے پر پہنچ جا...