Search This Blog

English Learning Series (47)



سبق نمبر: 47

Lesson No: 47

گزشتہ سبق میں ہم نے پرسنل پروناؤن (ضمیر شخصی) کے بارے میں پڑھا ، اب ہم دیگر ضمائر کو ان کی تعریف اور مثالوں کے ساتھ پڑھتے ہیں۔

2۔ Pronoun Reflexive (ضمیر انعکاسی)

جب  self  (واحد)  کو my, your, him, her, it  کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے اورselves  (جمع) کو our, your, them  کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے اور اسے جملے میں مفعول کےطور پر استعمال کیاجاتا ہے تو اسی مرکب ضمیرشخصی  کو ری فلیکسو پروناؤن (ضمیر انعکاسی) کہتے ہیں، کیوں ایسی صورت میں فاعل کا فعل خود فاعل کی طرف لوٹ جاتا ہے، جیسے:

I hurt myself.                 میں نے اپنے آپ کو زخمی کیا۔

We hurt ourselves.        ہم نے اپنے آپ کو چوٹ پہنچائی۔

Singular: myself, yourself, himself, herself, itself

Plural: Ourselves, Yourselves, themselves

Emphatic Pronoun  (ضمیر تاکیدی)

جب مرکب ضمیر شخصی کو تاکید کے لیے استعمال کیا جائے تو اسے Emphatic Pronoun (ضمیر تاکیدی ) کہتے ہیں۔ جیسے:

I myself saw him.         میں نے خود اسے دیکھا۔  

You yourself can talk to him.   تم خود اس سے بات کر سکتے ہو۔

He himself said so.        اس نے خود ایسا کہا۔

 Demonstrative Pronoun (ضمیر اشاری)

جب Pronoun  (ضمیر) کو کسی اسم کی طرف اشارہ کے لیے استعمال کیا جائے تو اسے ڈی منس ٹریٹو پروناؤن (ضمیر اشارہ) کہتے ہیں۔ جیسے:

This is a gift.                       یہ ایک ہدیہ ہے۔

That is the Red Fort.               وہ لال قلعہ ہے۔     

These are new cars.                     یہ نئی کاریں ہیں۔

Those are old mobiles.            وہ پرانے موبائل ہیں۔    

نوٹ: (1) ڈی منس ٹریٹو پروناؤن کے بعد فورا معاون فعل یا عام فعل آتا ہے۔

(2) This (یہ) قریب کے لیے اور واحد کے لیے استعمال ہے، These اس کی جمع ہے ۔That  (وہ) بعید اور دور کے لیے اور واحد کےلیے استعمال ہے، اس کی جمع Those  ہے۔

=============================

Huge Discount on Our Website:

WWW.SHOPLAY.IN

3 comments:

  1. Get online learning in Kuwait with Ziyyara Edutech. We are the best online tuition provider with an affordable, experienced, qualified and result oriented tutors who have expert knowledge of all subjects and all boards. Book your free demo on +91-9654271931

    ReplyDelete

Al-Huda Classes

Motivational Quotes

Some Motivational Quotes: 1. "Believe you can, and you’re halfway there." یقین رکھو کہ تم کر سکتے ہو، اور تم آدھے راستے پر پہنچ جا...