Search This Blog

English Learning Series (48)

سبق نمبر: 48

Lesson No: 48

گزشتہ سبق میں ہم نے ضمیر انعکاسی، تاکیدی اور اشاری کے متعلق پڑھا ، اب ہم بقیہ ضمائر کے کو ان کی تعریف اور مثالوں کے ساتھ پڑھتے ہیں۔

Indefinite Pronoun  (ضمیر غیر معین)

جب ضمیر کسی غیر معین اور نامعلوم شخص یا شئی کے لیےاستعمال کی جائے تو اسے انڈیفی نٹ  پروناؤن (ضمیر غیر معین ) کہتے ہیں، جیسے:

one, none, all, some, somebody, nobody, few, many, other, etc. 

One must not praise one’s self. کسی کو اپنی ذات کی تعریف نہیں کرنی چاہیے۔

All were drowned.                            سب ڈوب گئے۔

Some are born great.      کچھ لوگ مہان (عظیم) پیدا ہوتے ہیں۔

Distributive Pronoun   (ضمیر توزیعی/تقسیمی)

جب ضمیر جملے میں موجود اشخاص یا اشیاء کو ایک وقت میں ایک ہی شخص یا شئی  کی جانب اشارہ کرے تو اسے ڈسٹری بیوٹیو پروناؤن (ضمیرتوزیعی ) کہتے ہیں۔ Each, Either, Neither کو ڈسٹری بیوٹیو پروناؤن کہتے ہیں۔ مثال:

Each of the students gets a prize.

طالب علموں  میں سے ہر ایک انعام پاتا ہے۔

Either of these roads leads to the hospital.

ان سڑکوں میں سے دونوں اسپتال کی طرف لےجاتی ہیں۔

Neither of the accusations is true. 

  دونوں الزامات میں سے کوئی الزام سچ نہیں ہے۔

نوٹ: each of, either of, neither of کے بعد اسم جمع لاتے ہیں اور فعل واحد استعمال کرتے ہیں۔ جیسا کہ اوپر کی مثالوں سے واضح ہے۔

Either اور neither کا استعمال دو چیزوں کے لیے ہوتا ہے جب کہ each کا استعمال دو سے زیادہ چیزوں کے لیےہوتا ہے۔

Relative Pronoun  (ضمیر موصولہ)

جب ضمیر جملے میں گزرے ہوئے کسی اسم (مرجع )کی طرف راجع ہو اور دو جملوں کو مربوط کرے تو اسے ری لیٹو پروناؤن (ضمیر موصولہ) کہتے ہیں۔

جیسے: who, whose, whom, which, that, etc.

This is the boy who broke the glass.

یہی وہ لڑکا ہے جس نے گلاس توڑا۔

I have found the pen which I lost.

مجھے و ہ قلم مل گیا ہے جسے میں نے کھو یا تھا۔

 Here is the pen that you gave me.

یہ وہ قلم ہے جو آپ نے مجھے دیا تھا۔

Interrogative pronoun (ضمیر استفہامی /سوالی)

جب ضمیر کا استعمال سوال پوچھنے کے لیے کیا جائے تو اسے انٹروگیٹو پرو ناؤن  (ضمیر استفہامی) کہتے ہیں۔ جیسے:

Who are you?                     تم کون ہو؟

Whose is this book?    یہ کتاب کس کی ہے؟

Whom do you want?   تم کس کو چاہتے ہو؟

Which is the house?    گھر کون سا ہے؟

What do you want?      تم کیا چاہتے ہو؟

نوٹ: انٹرو گیٹو پروناؤن کے فورا بعد فعل یا معاون فعل آتاہے۔

No comments:

Post a Comment

Al-Huda Classes

मलफ़ूज़ात हकीमुल उम्मत हज़रत थानवी

हज़रत की नज़र एक मौलवी साहब ने अर्ज़ किया कि हज़रत, शैतान भी आपका बड़ा ही दुश्मन है, जितनी दुश्मनी तमाम हिंदुस्तान के मुसलमानों से होगी उतनी ...