سبق نمبر : 49
Lesson No: 49
فعل (verb):
فعل
ایک ایسا لفظ ہوتا ہے کسی کام کے ہونے یا کرنے کو بتاتا ہے، جیسے:
Ahmad
writes. Hamid sleeps.
پہلے جملے میں رائٹ فعل ہے اور دوسرے جملے میں سلیپ فعل ہے ان دونوں
الفاظ سے کسی کام کا ہونا اور کرنا معلوم ہوتا ہے۔
فعل
کی دو قسمیں ہیں:
1)
Transitive Verb فعل متعدی
ٹرانزیٹو
ورب (فعل متعدی) وہ فعل ہوتا ہے جو ایسے عمل کو بتاتا ہے جو فاعل سے گزر کر مفعول
تک پہنچتا ہے یعنی جسے مفعول (اوبجیکٹ) کی ضرورت ہوتی ہے۔ جیسے:
Ahmad
hits the ball. احمد گیند کو مارتا ہے۔
اس
جملے میں ہٹ (مارنا) فعل ہے جو فاعل (احمد) سے گزر کر معفول (بال) تک پہنچ رہا ہے۔
یعنی ہٹ فعل کو فاعل اور مفعول دونوں کی ضرورت ہے۔
2)
Intransitive Verb
ان
ٹرانزیٹو ورب (فعل لازم) وہ فعل ہوتا ہے جو ایسے عمل کو بتاتا ہے جو فاعل سے گزر
کر مفعول تک نہیں پہنچتا یعنی ایسا فعل جسے مفعول کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔
جیسے:
The
baby sleeps. بچہ سوتا ہے۔
اس
جملے میں سلیپ
(سونا) فعل ہے جسے مفعول کی ضرورت نہیں۔
نوٹ:
انگلش زبان میں اکثر افعال لازم اور متعدی دونوں طرح استعمال کیے جاتے ہیں۔
Infinitive
مصدر
ان
فنی ٹیو کو ہم مصدر کہتے ہیں جو کسی فعل کی بنیادی شکل ہوتی ہے اس کے ساتھ عموما to لگا ہوا ہوتا ہے۔ جیسے:
To
go, to play, to think
I
want to go. میں جانا چاہتا ہوں۔
اس
جملے میں ٹو گو ان
فنی ٹیو ہے۔
Ahmad
likes to play. احمد کھیلنا پسند کرتا ہے۔
اس جملے میں ٹو پلے ان فنی ٹیو ہے۔
Gerund اسم مصدر
(جیرنڈ) فعل کی وہ شکل جس کے آخر میں ing لگا ہو۔ اور فعل کے ساتھ اسم کا بھی معنی دیتا ہو۔ اسے جیرنڈ کہتے ہیں۔
جیسے:
Playing
cricket is not allowed here. کرکٹ کھیلنے کی
یہاں اجازت نہیں ہے۔
اس جملے میں پلے انگ جیرنڈ ہے۔
I
like reading poetry. میں
شاعری پڑھنا پسند کرتا ہوں ۔
اس جملے میں ریڈنگ جیرنڈ ہے۔
یاد
کرنے کے لیے کچھ افعال:
Forgive
forgave forgiven معاف کرنا
Freeze
froze frozen منجمد ہونا، جم جانا
Know
knew known جاننا ، علم ہونا، معلوم ہونا
Steal
stole stolen چوری کرنا ، چرانا
Rise
rose risen طلوع ہونا، اٹھنا، بلند ہونا
No comments:
Post a Comment