Search This Blog

English Learning Series (45)


سبق نمبر: 45

Lesson No: 45

اب تک ہم نے ڈیفی نٹ آرٹیکل (The) کے متعلق پڑھا کہ اس کا استعمال کہاں کیا جاتا ہے۔ اب ہم انڈیفی نٹ آرٹیکل, ana) کے متعلق پڑھیں گے۔

(definiteکے معنی متعین ہیں،  ڈیفی نٹ آرٹیکل متعین شخص یا چیز کو بتاتا ہے)

(Indefiniteکے معنی غیر متعین ہیں، انڈیفی نٹ آرٹیکل  غیر متعین شخص یا چیز کو بتاتا ہے)

a or an کو انڈیفی نٹ آرٹیکل کہا جاتا ہے اس کے استعمال کی  جگہیں یہ ہیں:

1) ) a or an کا استعمال ایک کے حقیقی عددی مفہوم میں کیا جاتا ہے، جیسے

Twelve inches make a foot. 

بارہ انچ کا ایک فٹ ہوتا ہے۔ 

(یہاں اے a ایک (عدد) کے معنی میں استعمال ہوا ہے)

2) ) کسی متعین شئ کے مبہم مفہوم میں استعمال کیا جاتا ہے، جیسے

 An Ahmad came to meet you. 

ایک احمد (نامی شخص) آپ سے ملنے آیا ۔ 

(احمد شخص متعین ہونے کے باوجود متکلم کے لیے مبہم ہے، اس  لیے متکلم نے کہا کہ ایک احمد نام کا شخص آپ سے ملنے آیا)

3) ) انڈیفی نٹ آرٹیکل کسی، کوئی (any) کے معنی میں استعمال کیا جاتا ہے، جیسے

A pupil should obey his teacher.

کسی بھی طالب علم کو اپنے استاذ کی اطاعت کرنی چاہیے۔ 

یہاں a  (اے ) کا معنی کوئی اورکسی ہے۔

(4)کبھی کبھی اسم علم کو اسم عام بنانے کے لیے بھی انڈیفی نٹ آرٹیکل کا استعمال کیا جاتا ہے، جیسے

He is a Gandhi of our age. 

وہ ہمارے زمانے کا ایک گاندھی ہے۔ 

(گاندھی اسم علم ہے مگر اس جملے میں گاندھی کو اسم عام بناکر استعمال کیا گیا، اس لیے اس پر آرٹیکل داخل ہوا، اور گاندھی کا ایک الگ معنی پیدا کیا،  ورنہ اسم علم پر آرٹیکل داخل نہیں ہوتا)

نوٹ: آرٹیکل کے حذف و تکرار(Omission and Repetition) سے بھی جملے کے اندر معنی میں تبدیلی پیدا ہوتی ہے، تفصیل کے لیے گرامر کی کتابوں کی طرف رجوع کیا جاسکتا ہے۔

____

 


2 comments:

Al-Huda Classes

Motivational Quotes

Some Motivational Quotes: 1. "Believe you can, and you’re halfway there." یقین رکھو کہ تم کر سکتے ہو، اور تم آدھے راستے پر پہنچ جا...