Lesson No: 44
گزشتہ سبق میں ہم نے ڈیفی نٹ آرٹیکل (the) کے استعمال کی چار جگہیں پڑھی تھیں، مزید چند جگہیں ذکر کی جاتی ہیں:
5) ) آرٹیکل the عدد ترتیبی کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے، جیسے:
He was the first man to arrive in the mosque.
وہ مسجد میں آنے والا سب سے پہلا شخص تھا۔
The first class, the second room, the third student, the fourth shop, the fifth house, the sixth line, the seventh book, the eighth fan, the ninth car, the tenth page, etc.
(6) آرٹیکل
the کا استعمال کیا جاتا ہے کسی صفت سے پہلے جب اسم موصوف مفہوم و معلوم
ہو۔ جیسے:
The poor are always with us. غریب ہمیشہ
ہمارے ساتھ ہیں۔
(اس جملے میں poor صفت ہے اور اسم موصوف people مذکور نہیں ہے کیوں کہ وہ مفہوم و معلوم ہے)
(7) موسیقی کے آلات کے نام سے پہلے آرٹیکل the لاتے ہیں، جیسے:
He can play the flute. وہ بانسری بجا سکتا ہے۔
(8) تاکید پیدا کرنے کے لیے کسی اسم عام سے پہلے آرٹیکل the کا استعمال کرتے ہیں، جیسے:
The verb is the word in a sentence.
جملے میں فعل ہی (اصل) لفظ ہوتا ہے۔
(9) صفت تقابلی کے ساتھ ایڈورب (حال) کے طور پر آرٹیکل the کا استعمال کیا جاتا ہے، جیسے:
The more they get, the more they want.
جتنا زیادہ وہ لوگ پاتے ہیں اتنا زیادہ خواہش کرتے ہیں۔
(10) مقدس کتابوں کے ناموں سے پہلے بھی آرٹیکل the لگایا جاتا ہے، جیسے:
The Quran, the Bible, the Vedas
(11) درج ذیل ناموں کے ساتھ بھی آرٹیکل the کا استعمال کیا جاتا ہے:
The black sea بحر اسود
The Pacific Ocean بحر الکاہل
The Ganga, دریائے گنگا
The Nile دریائے
نیل
The Himalayas ہمالیہ کی پہاڑیاں
The Alps ایلپس کی پہاڑیاں
The Sahara (صحاری
(دنیا کا سب سے بڑا ریگستان
The West Indies ویسٹ انڈیز
The USA (the United States of America) ریاستہائے متحدہ امریکہ
The UK (the United Kingdom) برطانیہ) مملکت متحدہ)
__________
अल्लाह आपकी उम्र लंबी करें ता उम्र हम लोगों के सर पर आप का साया रहे हम
ReplyDeleteलोगों की रहनुमाई करते रहें आपकी किताब पढ़ने के बाद मुझे 14 साल पीछे का समय
याद आने लगा हमारे हजरत मौलाना इस्माइल साहब को भी अल्लाह ताला जन्नतुल फिरदोस
में आला से आला मक़ाम अता फरमाए।
Regards,
Md Jawed Equbal | mdjawedequbal15101984@gmail.com
Note: This email was sent via the Contact Form gadget on
https://hudaqasmi.blogspot.com