Lesson No: 43
ڈےفی
نٹ آرٹیکل (Definite Article) دی/دا (The) کا استعمال:
ڈیفی نٹ آرٹیکل (The) مختلف جگہوں پر استعمال کیا جاتا ہے ان میں سے کچھ جگہیں درج ذیل ہیں:
1)
جب ہم
کسی خاص شخص یا خاص شئی کے بارے میں بات کرتے ہیں تو آرٹیکل the کا استعمال کرتے ہیں، جیسے:
The pen you bought is very beautiful.
وہ قلم جو آپ نے خریدا وہ بہت خوب صورت ہے۔
(یہاں ایک خاص قلم کے بارے میں بات کی جا رہی ہے جو ذہن میں ہے، اس لیے
آرٹیکل the کا استعمال کیا گیا)
I am going to the park.
میں پارک جا رہا ہوں۔ (خاص پارک)
2)
جب
اسم واحد کو پوری نوع اور جنس کی نمائندگی کے لیے استعمال کیا جائے تو آرٹیکل the کا استعمال کرتے ہیں،جیسے:
The cow is a useful animal.
گائے ایک
مفید جانور ہے۔
(یہاں ایک گائے مراد نہیں ہے بل کہ گائے کی پوری جنس مراد
ہے)
The rose is beautiful flower.
گلاب
ایک خوبصورت پھول ہوتا ہے۔ (جنس گلاب)
3)
آرٹیکل the کا استعمال اپنی نوعیت کی منفرد چیزوں کے نام سے پہلے استعمال کیا
جاتا ہے،جیسے:
The sun سورج ,
the sky آسمان , the earth زمین , the ocean سمندر
(یہ سب چیزیں اپنے آپ میں منفرد اور یونیک ہیں
اس لیے آرٹیکل the کا استعمال کیا گیا)
4)
صفت
کے تفضیلی درجے کے ساتھ بھی آرٹیکل the کا استعمال کیا جاتا ہے، جیسے:
This is the best book of grammar.
یہ گرامر کی
سب سے اچھی کتاب ہے۔
بیسٹ Best کے ساتھ آرٹیکل the کا استعمال ہوا کیوں کہ بیسٹ Best یہ گڈ good کا تفضیلی درجہ ہے۔
It was the darkest night today.
آج سب سے تاریک
رات تھی۔
ڈارکیسٹ darkest بھی ڈارک dark کا تفضیلی درجہ ہے۔
نوٹ: بقیہ
حصہ ان شاءاللہ اگلے سبق میں پوسٹ کیا جائے گا۔
_____
No comments:
Post a Comment