Search This Blog

English Learning Series (42)

سبق نمبر : 42

Lesson No: 42

Use of Indefinite Article: A or An

اے اور این کا استعمال (A or An)

· ہمیں معلوم ہے کہ انگلش کے حروف کل چھبیس ہیں اور اس میں پانچ حروف واویل Vowel (حروف علت) کہلاتے ہیں وہ یہ ہیں: (A E I O U)

· باقی 21 حروف کونسونینٹ (Consonant)، حروف صحیح کہلاتے ہیں۔

· بعض اسماء (nounsواویل (vowel) حرف سے شروع ہوتے ہیں اور بعض کونسونینٹ (consonant) حرف سے شروع ہوتے ہیں۔  ضابطہ یہ ہے کہ جو اسماء (nounواویل (vowel) کی آواز  (sound) سے شروع ہوتے ہیں تو ان سے پہلے an کا استعمال کیا جائے گا۔ جیسے: 

An ass, ایک گدھا 

An enemy ایک دشمن 

An ink-pot ایک دوات

An orange ایک سنترہ

An umbrella ایک چھاتا

An hour ایک گھنٹہ

An honest ایک ایمان دار

An heir ایک وارث

· جو اسماء (nounکونسونینٹ حروف کی آواز سے شروع ہوتے ہیں ان سے پہلے A داخل کیا جائے گا، جیسے: 

A boy ایک لڑکا

A woman ایک عورت

A house ایک گھر 

A university ایک جامعہ

A union ایک اتحاد

A useful book ایک مفید کتاب

A European ایک یوروپی

نوٹ: اے یا این (A or An) داخل کرتے وقت یہ دیکھا جائے گا کہ وہ اسم کس حرف کی آواز سے شروع ہو رہا ہے، اگر واویل کی آواز سے شروع ہو تو اس پر این (An) داخل کریں گے،  اگر کونسونینٹ کی آواز سے شروع ہو تو اس پر اے (A) داخل کریں گے۔ (اے (A)  کی آواز کو واویل ساؤنڈ کہتے ہیں، ہم اردو میں اسے الف اور ہمزہ  آوازکہہ سکتے ہیں)

· اوپر کی کچھ مثالوں میں بعض الفاظ کونسونینٹ حرف سے شروع ہو رہے ہیں مگر تلفظ میں وہ واویل کی آواز سے شروع ہوتے ہیں اس لیے ان پر an داخل ہوا، جیسے:

An honest اونیسٹ

An hour آر

An heir ایئر

یہ تینوں الفاظ h سے شروع ہوتے ہیں مگر h کا تلفظ نہیں کیا جاتا اس لیے یہ واویل کی آواز سے شروع ہوتے ہیں اور ان پر an داخل کیا جاتا ہے۔

 

اسی طرح 

A University

A Union 

A Useful book

یہ سب واویل حرف سے شروع ہوتے ہیں مگر تلفظ میں کونسونینٹ کی آواز آتی ہے اس لیے ان پر A داخل کرتے ہیں۔ 

__________


1 comment:

Al-Huda Classes

मलफ़ूज़ात हकीमुल उम्मत हज़रत थानवी

हज़रत की नज़र एक मौलवी साहब ने अर्ज़ किया कि हज़रत, शैतान भी आपका बड़ा ही दुश्मन है, जितनी दुश्मनी तमाम हिंदुस्तान के मुसलमानों से होगी उतनी ...