Search This Blog

English Learning Series (41)


سبق نمبر : 41

Lesson No: 41

گزشتہ اسباق میں ہم نے صفت adjectiveکے بارے میں پڑھا کہ صفت کے تین درجے ہوتے ہیں اور انہیں کس طرح اثباتی درجے سے تقابلیComparative Degree  اور تفضیلی درجہSuperlative degree  بنایا جاتا ہے۔

اب ہم صفت کی بحث یہیں ختم کرتے ہیں اور آرٹیکل Articleکی بحث شروع کرتے ہیں۔ 

A یا An اور the کو آرٹیکل article کہا جاتا ہے اور یہ عموما اسم عام سے پہلے آتے ہیں،جیسے :

A boy, an orange, a mango

The house, the man, the book

سیدھے لفظوں میں کہا جائے کہ a اور an اسم  پر داخل ہوکر اسے نکرہ بناتے ہیں 

جب کہ the اسم پر داخل ہوکر اسے معرفہ بناتا ہے۔ 

 انگریزی میں آرٹیکل دو ہیں:a یا an اور the 

اے یا/ این (a or an) کو indefinite article (انڈیفینٹ آرٹیکل) کہا جاتا ہے کیوں کہ یہ اپنے اسم پر داخل ہوکر اسے غیر متعین بنا دیتا ہے۔

دی یا دا the کو  definite article(ڈیفی نٹ آرٹیکل) کہا جاتا ہے کیوں کہ یہ اپنے اسم پر داخل ہوکر اسے متعین بنا دیتا ہے۔ 

دونوں کی مثالیں اوپر آ چکی ہیں۔ 

انڈیفینٹ آرٹیکل Indefinite article صرف اسم واحد اور قابل شمار اسماء پر داخل ہوتا ہے۔ 

ڈیفی نٹ آرٹیکل definite article اسم واحد، جمع اور قابل شمار و ناقابل شمار اسماء سب داخل ہوتا ہے۔ 

نوٹ: قابل شمار اسماء کا مطلب وہ اسماء ہیں جنھیں ہم شمار کر سکتے ہیں اور گن سکتے ہیں جیسے

Pen, book, mango, house, etc. وغیرہ

ناقابل شمار اسماء سے مراد وہ اسماء ہیں جنھیں ہم شمار نہیں کر سکتے اور نہ شمار کرتے ہیں جیسے

Water, oil, milk, rice, etc. وغیرہ

__________


2 comments:

Al-Huda Classes

मलफ़ूज़ात हकीमुल उम्मत हज़रत थानवी

हज़रत की नज़र एक मौलवी साहब ने अर्ज़ किया कि हज़रत, शैतान भी आपका बड़ा ही दुश्मन है, जितनी दुश्मनी तमाम हिंदुस्तान के मुसलमानों से होगी उतनी ...