Search This Blog

English Learning Series (40)

40 سبق نمبر : 

 Lesson No: 40

1: گزشتہ اسباق میں ہم نے irregular Comparison کے متعلق پڑھا تھا، ان میں کچھ تقابلی صفات ایسی ہیں جنھوں نے اپنا تقابلی معنی کھو دیا ہے اور صرف اثباتی معنی میں مستعمل ہیں۔ اس لیے ان کے ساتھ than کا بھی استعمال نہیں ہوگا، جیسے: 

Former    سابق (former prime minster)

Latter       لاحق پچھلا، آخر الذکر (latter chapter)

Elder       عمر میں بڑا، بڑا (elder brother)

Upper اوپر کا، بالائی (upper seat)

Inner     داخلی، اندرونی (inner wall)

Outer     خارجی (outer wall)

Utter       انتہائی ، مکمل (utter fool)

یہ الفاظ اب اثباتی  (positive degree) معنی میں استعمال ہوتے ہیں 

2: کچھ صفات ایسی ہیں جن کا کوئی اثباتی اور تفضیلی درجہ نہیں ہے اور وہ سب or پر ختم ہوتے ہیں۔ وہ کل بارہ ہیں لیکن ان میں بھی پانچ صفات ایسی ہیں جنہوں نے اپنا تقابلی معنی کھو دیا اور اثباتی معنی میں استعمال ہونے لگیں۔ وہ صفات درج ذیل ہیں: 

Interior اندرونی داخلی

The interior wall is made of wood. اندرونی دیوار لکڑی کی بنی ہے۔

Exterior خارجی بیرونی 

The exterior wall is made of stone. بیرونی دیوار پتھر کی بنی ہے۔

Ulterior خفیہ درپردہ 

I have no ulterior motive in offering you help.

آپ کی مدد کرنے میں میرا خفیہ کوئی مقصد نہیں ہے۔

Major بڑا 

It was a major accident. یہ ایک بڑا حادثہ تھا۔

Minor   چھوٹا

It is a minor issue. یہ ایک چھوٹا مسئلہ ہے۔

یہ پانچوں صفات اب اثباتی درجے میں مستعمل ہیں۔   

3: بقیہ وہ صفات جو صرف تقابلی درجے میں استعمال ہوتی ہیں وہ درج ذیل ہیں:

Inferior to    کمتر

He is inferior to Ahmad in intelligence. وہ ذہانت میں احمد سے کمتر ہے۔ 

Superior to   برتر

He is superior to Ahmad. وہ  احمد سے برتر ہے۔

Prior to    پہلے، ماقبل

All fruits should be washed prior to eating. کھانے سے پہلے تمام پھل دھولینے چاہیے۔

Anterior to   اگلا، پیشتر، مقدم

These events are anterior to the outbreak of war.یہ واقعات جنگ شروع ہونے سے پہلے کے ہیں۔ 

Posterior to پچھلا، موخر، بعد کا

The exams are posterior to Diwali. امتحانات دیوالی کے بعد ہیں۔

Senior to مرتبے یا عمر میں بڑا

He is senior to me. وہ مجھ سے برتر ہے۔ 

Junior to چھوٹا، کمتر 

He is junior to all his colleagues.  وہ اپنے تمام رفقاء سےچھوٹا /کمتر ہے

یاد رہے کہ ان ساتوں صفات کو تقابلی درجے میں استعمال کیا جاتا ہے مگر ان کے ساتھ than کے بجائے to کا استعمال کیا جاتا ہے جس طرح اوپر کے جملوں میں استعمال کیا گیا ہے ۔ 

نوٹ: ان الفاظ کو زبانی یاد کر لیں تاکہ ان کے استعمال میں کہیں دھوکہ نہ کھائیں ۔


3 comments:

Al-Huda Classes

Motivational Quotes

Some Motivational Quotes: 1. "Believe you can, and you’re halfway there." یقین رکھو کہ تم کر سکتے ہو، اور تم آدھے راستے پر پہنچ جا...