Lesson
No: 39
===================
معلوم ہو کہ بعض صفات نے تقابل کے وقت اپنا اصلی معنی کھو دیا اور اب
دوسرے معنی میں مستعمل ہیں ،جیسے:
Later, latter, latest, last
لیٹر (Later) اور لیٹیسٹ (Latest) وقت کو بتاتے ہیں
مثال:
He is later than
I expected.
وہ میری توقع سے زیادہ دیر (لیٹ) سے ہے۔
I have not heard the latest
news.
میں نے تازہ ترین خبر نہیں سنی ہے۔
لیٹر(Latter) اور لاسٹ (Last) یہ دونوں مقام /جگہ کو بتاتے ہیں
جیسے:
The latter
chapters are not interesting.
بعد والے ابواب دل چسپ نہیں ہیں۔
The last
lesson is funny.
آخری سبق مزاحیہ ہے۔
Elder, older, Eldest, oldest
ایلڈر (Elder)اور ایلڈیسٹ (Eldest) صرف اشخاص کے لیے استعمال ہوتے ہیں ، جانور اور اشیا کےلیے مستعمل نہیں۔ اسی طرح یہ الفاظ ایک فیملی ممبر کے لیے خاص ہیں۔ اور ایلڈر (Elder)کے ساتھ than کا استعمال نہیں کرتے۔
جیسے:
Ahmad is my elder
brother.
احمد میرا بڑا بھائی ہے۔
Muhammad is my eldest
son.
محمد میرا سب سے بڑا لڑکا ہے۔
اولڈر (Older) اور اولڈیسٹ (Oldest) عام ہیں اشخاص، جانور اور اشیا سب کے لیے مستعمل ہیں۔ جیسے:
He is older than his sister.
وہ اپنی بہن سے (بڑا) زیادہ عمر دراز ہے
Ahmad is the oldest boy
in the class.
احمد کلاس میں سب سے بڑا لڑکا ہے۔
فردر
furtherاور
فاردرfarther دونوں
دوری اور بعد کو بتاتے ہیں اور فردر further
"مزید" کے معنی میں بھی مستعمل ہے۔ جیسے
After this, he made no further
remarks.
اس کے بعد اس نے مزید تبصرے نہیں کیے۔
نیریسٹ nearest سب سے زیادہ قریب شئی کے لیے مستعمل ہے
جیسے:
Where is the nearest
mosque?
سب سے زیادہ قریب مسجد کہاں ہے؟
اور نیکسٹ next آنے والے چیزوں میں ترتیب کے لیے مستعمل ہے۔ جیسے:
The next
house is very old.
اگلا مکان بہت پرانا ہے۔
نوٹ: ان کے معانی اور استعمال کو یاد کر لیں اور جملوں میں استعمال
کریں۔
_________
No comments:
Post a Comment