Search This Blog

English Learning Series (38)

سبق نمبر: 38

Lesson No: 38

Irregular Comparison

اب تک ہم نے یک رکنی صفات کے جو تقابلی و تفضیلی درجے بنائے وہ قاعدے کے مطابق بنائے یعنی صفات کے آخر میں er اور est کا اضافہ کیا،جیسے

Great, greater, greatest

اور دو یا  دو سے زیادہ  رکنی صفات کو تقابلی اور تفضیلی درجہ بنانے کے لیے more اور most کا اضافہ کیا ،جیسے:

Beautiful, More beautiful, Most beautiful

آج کے سبق میں ہم کچھ ایسی صفات کا ذکر کرتے ہیں  جن کے تقابلی اور تفضیلی درجے بے قاعدہ بنائے جاتے ہیں۔ وہ صفات درج ذیل ہیں

Good, better, best     اچھا، زیادہ اچھا، سب سے زیادہ اچھا

Well better best        اچھا، زیادہ اچھا، سب سے زیادہ اچھا

Bad worse worst       خراب ، زیادہ خراب ، سب سے زیادہ خراب

Evil worse worst       خراب ، زیادہ خراب ، سب سے زیادہ خراب

Ill worse worst        خراب ، زیادہ خراب ، سب سے زیادہ خراب         

Little less/lesser least    قلیل/تھوڑا، زیادہ قلیل، سب سے زیادہ قلیل

Much more most زیادہ، اور زیادہ، سب سے زیادہ (مقدار)

Many more most زیادہ، اور زیادہ، سب سے زیادہ (عدد)

Late later/latter latest/last   دیر/متاخر، زیادہ متاخر، سب سے زیادہ متاخر

Old older/elder oldest/eldest   پرانا قدیم بوڑھا، زیادہ پرانا، سب سے زیادہ پرانا

Far Farther Farthest  دور ، زیادہ دور، سب سے زیادہ دور

Nigh nigher nighest /next  قریب، زیادہ قریب، سب سے زیادہ قریب، اگلا 

Fore Former foremost /first    پہلا، سامنے، سابق، سب سے زیادہ اگلا/پہلا ، 

Fore further furthest پہلا/ آگے، زیادہ دور، مزید، سب سے زیادہ دور

In inner inmost /innermost اندر، زیادہ اندر، سب سے زیادہ اندر

Up upper upmost /uppermost اوپر، زیادہ اوپر، سب سے زیادہ اوپر

Out outer utmost/ uttermost    باہر/ خارج، زیادہ باہر، سب سے زیادہ باہر

نوٹ: اس میں بعض صفات اپنا تقابلی اور تفضیلی معنی کھو چکے ہیں اور الگ ہی معنی میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس کے لیے لغت میں دیکھا جا سکتا ہے۔ 

جن صفات کو قاعدے کے مطابق تقابلی و تفضیلی درجہ بنایا جاتا ہے ان کو Regular Comparison کہتے ہیں اور جن صفات کو بے قاعدہ تقابلی اور تفضیلی بنایا گیا ہے ان کو  Irregular Comparisonکہتے ہیں۔ 

نوٹ: اس میں کچھ صفات ایسی ہیں کہ جن کا تقابلی اور تفضیلی درجہ دو طرح سے آتا ہے ان کو ساتھ میں لکھ دیا گیا ہے۔

________

No comments:

Post a Comment

Al-Huda Classes

Motivational Quotes

Some Motivational Quotes: 1. "Believe you can, and you’re halfway there." یقین رکھو کہ تم کر سکتے ہو، اور تم آدھے راستے پر پہنچ جا...