Search This Blog

English Learning Series (56)

سبق نمبر : 56

 Lesson No: 56

Adverb and Kinds of Adverbs

حال اور اس کی اقسام

·     ایڈورب (Adverb) (حال/متعلق فعل) اس لفظ کو کہتے ہیں جو کسی فعل (verb)، صفت(adjective) یا کسی دوسرے  ایڈورب(adverb) (حال /متعلق فعل) کے معنی میں اضافہ اور تبدیلی کرے۔ جیسے:

Ahmad writes quickly. (احمدجلدی سے لکھتا ہے)

اس جملے میں quickly   فعل رائٹ کے معنی میں اضافہ و تبدیلی کررہا ہے ، اس لیے یہ ایڈورب ہے۔

This is a very beautiful mosque. (یہ بہت خوب صورت مسجد ہے)

اس جملے میں very صفت بیوٹی فل کے معنی میں اضافہ و تبدیلی کر رہا ہے، اس لیے ایڈورب ہے۔

Ahmad speaks quite clearly. (احمد بالکل واضح طور پر بولتا ہے)

اس جملے میں quite ایک دوسرے ایڈورب () کے معنی میں اضافہ و تبدیلی کر رہا ہے، اس لیے کوائٹ لفظ  ایڈورب ہے۔

ایڈورب (حال ) کی قسمیں :

ایڈورب (متعلق فعل /حال) کی معنی و مفہوم کے اعتبار سے درج ذیل قسمیں ہیں:

1)           ایڈورب آف ٹائم (Adverb of Time) حال زمانی

ایڈورب آف ٹائم (Adverb of Time) کام کے ہونے اور کرنے کے وقت کو ظاہر کرتا ہے۔ جیسے:

Lateدیر سے  , nowاب , before قبل , yesterdayگزشتہ کل , tomorrowآئندہ کل , afterبعد , latelyحال ہی میں , alreadyپہلےسے , sinceجب سے , formerlyسابقا  , daily روزانہ ،یومیہ , agoپہلے , etc.

He came late.                    وہ دیر سے آیا

You will know soon.         تم عنقریب جان جاؤ گے۔     

I met him yesterday. میں نے  اس سے کل ملاقات کی۔

2)           ایڈورب آف فری کیونسی(Adverb of Frequency)حال تعددی/تکراری

ایڈورب آف فری کیونسی (Adverb of Frequency) کسی فعل کے تعدد اور تکرار کو ظاہر کرتا ہے۔ جیسے:

Twiceدو بار , onceایک بار , oftenاکثر , seldomکبھی کبھی , againدو بارہ , alwaysہمیشہ , frequentlyبار بار , etc.

I have told you twice.             میں نے تمھیں دو بار بتلایا۔     

He frequently comes here.      وہ یہاں بار بار آتا ہے۔

He often makes mistakes.       وہ اکثر غلطیاں کرتا ہے۔

3)           ایڈورب آف پلیس (Adverb of Place) حال مکانی

ایڈورب آف پلیس(Adverb of Place) ظاہر کرتا ہے کہ فعل کہاں واقع ہو رہاہے۔ جیسے:

Hereیہاں , thereوہاں , everywhereہر جگہ , upاوپر  , downنیچے , inاندر , outباہر , withinاندر , awayدور , nearقریب , backwardپیچھے , anywhereکسی جگہ , etc.

Stand here. یہاں کھڑے ہوجاؤ۔

Go there. وہاں جاؤ۔

I followed him everywhere. میں نے اس کا ہر جگہ پیچھا کیا۔

Come in. اند آجاؤ۔

 

 

 

No comments:

Post a Comment

Al-Huda Classes

Motivational Quotes

Some Motivational Quotes: 1. "Believe you can, and you’re halfway there." یقین رکھو کہ تم کر سکتے ہو، اور تم آدھے راستے پر پہنچ جا...