Search This Blog

English Learning Series (55)

سبق نمبر : 55

 Lesson No: 55

Use of Must and Ought to

·     مسٹ  (must)  کا استعمال فریضے اور حاجت کو ظاہرکرنے  کے لیے کیا جاتا ہے۔جیسے:

You must obey your parents.

 تمھیں اپنے والدین کی ضرور اطاعت کرنی چاہیے۔

You must reach on time.

   تمھیں وقت پر ضرور پہنچنا چاہیے۔

·     قوی امکان اور عقلی تیقن کو ظاہر کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ جیسے:

Travelling in such condition of Covid must be difficult.

کووڈ کی ایسی حالت میں سفر کرنا یقینا مشکل ہوگا۔

He must be in the library.

وہ یقینا کتب خانے میں ہوگا۔

·     اوٹ ٹو (ought to) کا استعمال اخلاقی ذمے داری اور خواہش کے اظہار کے لیے کیا جاتا ہے۔ جیسے:

We ought to respect our elders.

ہمیں اپنے بڑوں کا احترام کرنا چاہیے۔

We ought to help our neighbor.

ہمیں اپنے پڑوسی کی مدد کرنی چاہیے۔

·     گمان کو ظاہر کرنے کے لیے اوٹ ٹو (ought to) کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسے:

Prices ought to come down soon.

قیمتیں جلد نیچے آنی چاہیے۔

This book ought to be very interesting.

یہ کتاب بہت دل چسپ ہونی چاہیے۔

Use of Need and Dare

·     نیڈ (need) کا استعمال جب عام فعل کے طور پر کیا جائے تو اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی،  اور جب ناقص فعل کے طور پر کیا جاتا ہے تواس میں ایس (s) ای ڈی (ed) داخل نہیں کیا جاتا ، اور اسے بغیر ٹومصدر (infinitive without to) کے ساتھ منفی ، سوالیہ اور نصف سوالیہ جملوں میں (ضرورت اور ذمے داری کے معنی)  کو بیان کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ جیسے:

فارمولہ:  sub + need + not + verb

He need not go there.        اسے وہاں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

Need I write to him?         کیا مجھے اسے لکھنے کی ضرورت ہے؟     

I need hardly take his help.       مجھے بمشکل اس سے مدد لینے کی ضرورت ہے۔

·     ڈیئر (dare) کا استعمال جب  عام فعل کے طور پر کیاجاتا ہے،  تو اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔ جب فعل ناقص کے طور پراستعمال  کیا جائے تو اس میں نیڈ کی طرح قاعدہ جاری ہوگا، یعنی اس میں ایس(s) داخل نہیں ہوگا، منفی اور سوالیہ جملوں میں بغیر ٹو(to)کے مصدر کے ساتھ (ہمت اور جرات کے معنی)  میں  استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسے:

He dare not buy such a Mobile.

 اسے ایسا موبائل خریدنے کی ہمت نہیں ہے۔

How dare you enter the office?

 تم نے آفس میں داخل ہونے کی ہمت کیسے کی؟   

 

 

 

1 comment:

Al-Huda Classes

Motivational Quotes

Some Motivational Quotes: 1. "Believe you can, and you’re halfway there." یقین رکھو کہ تم کر سکتے ہو، اور تم آدھے راستے پر پہنچ جا...