Search This Blog

English Learning Series (58)


سبق نمبر: 58

Lesson No 58

حال (Adverb) کی باعتباراستعمال تین قسمیں ہیں :

1۔ سمپل ایڈورب (Simple Adverb)

·      یہ وہ ایڈورب ہے جو جملے میں محض کسی لفظ (فعل، صفت اور کسی دوسرے متعلق فعل)کے معنی میں اضافہ کرتا ہے(اس سے پہلے والے اسباق میں ہم نے اس کی آٹھ قسمیں پڑھ لیں)۔  جیسے:

He played well. He recites very beautifully.

  انٹروگے ٹیو ایڈورب (Interrogative Adverb)

·      یہ وہ ایڈورب ہوتا ہے جو نہ صرف کسی لفط کے معنی میں اضافہ کرتا ہے بل کہ سوال  کو بھی متعارف کراتا ہے۔جیسے:

Why are you sad?  Where is Ahmad?

3۔ ری لے ٹیو ایڈورب (Relative Adverb)

·      یہ وہ ایڈورب ہے جو نہ صرف کسی لفظ کے معنی میں اضافہ کرتا ہے بل کہ جملے میں موجود کسی مرجع  (Antecedent) کی طرف اشارہ بھی کرتا ہے۔ جیسے:

I remember the school where I learnt English.

نوٹ: یاد رہے کہ بعض الفاظ بطور صفت اور حال( متعلق فعل)  دونوں طرح استعمال ہوتے ہیں۔  جیسے:

It is a fast train. (Fast is adjective, modifies noun)

This train runs fast. (Fast is adverb, modifies verb)

This is a hard question. (Hard is adjective, modifies noun)

Ahmad works hard. (Hard is adverb, modifies verb)

Comparison of Adverbs

ایڈورب کا موازنہ

·      جس طرح صفات میں موازنہ  (Comparison) کیا جاتا ہے اور ان کے درجے  (Degrees) ہوتے ہیں اسی طرح ایڈورب میں موازنہ ہوتا ہے اور ان کےبھی  تین درجے ہوتے ہیں۔ جیسے :

Fast faster fastest تیزی سے

Hard harder hardest سختی سے

Long longer longestلمبی مدت سے

Soon sooner soonest جلدی سے

He ran fast. Ahmad ran faster. Hamid ran fastest of all.

·      وہ ایڈورب جو ly (ایل وائی) پر ختم ہوتے ہیں ان میں  more اور most لگا کر ان کا تقابلی اور تفضیلی درجہ بنا لیا جاتا ہے۔ جیسے:

He drives car swiftly.

Ahmad drives car more swiftly than Hamid.

Mahmood drives car most swiftly of all.

نوٹ:لیکن  ارلی (early) کا تقابلی اور تفضیلی درجہ یاد رکھیں۔ اس کے آخر میں وائی کو آئی سے بدل کر (er) اور (est) کااضافہ کر دیا  جاتا ہے۔ جیسے:

Early, earlier, earliest

He came early. Ahmad came earlier than Hamid. Mamood came earliest of all.

نوٹ: یاد رہے کہ صرف ایڈورب آف مینر(Adverb of Manner)، ڈگری (Adverb of Degree) اور ٹائم  (Adverb of Time) میں ہی تقابلی (Comparative) اور تفضیلی (Superlative)  درجہ استعمال کیا جاتا ہے۔

Formation of Adverb

ایڈورب کی تشکیل

·      عموما صفت (اجکٹو) (Adjective) کے آخر میں ایل وائی (ly) لگا کر ایڈورب (Adverb) بنا لیا جاتا ہے۔ جیسے:  

Clever (چالاک) cleverly,           kind (مہربان) kindly,

Beautiful (خوب صورت) beautifully, wise (عقل مند) wisely,

Great (عظیم) greatly,   quick (جلدی) quickly

No comments:

Post a Comment

Al-Huda Classes

Motivational Quotes

Some Motivational Quotes: 1. "Believe you can, and you’re halfway there." یقین رکھو کہ تم کر سکتے ہو، اور تم آدھے راستے پر پہنچ جا...