Search This Blog

English Learning Series (36)


 سبق نمبر : 36

Lesson No: 36

صفت کو اثباتی درجے سے تقابلی اور تفضیلی درجہ بنانے کا قاعدہ:

قاعدہ: اگر صفت (Adjective) یک رکنی لفظ ہو اور اس کا اختتام کسی واحد کونسونینٹ (حرف صحیح) پر ہو، اس حال میں کہ اس سے پہلے مختصر واویل(short vowel) (حرف علت) ہو تو ایسی صورت میں تقابلی اور تفضیلی صفت بنانے کے لیے ہم اس کے  آخر میں آنے والے کونسونینٹ حرف کو ڈبل کر کے er اور est کا اضافہ کرتے ہیں۔ جیسے: 

Red Redder Reddest

لال، زیادہ لال، سب سے زیادہ لال

Big bigger biggest

بڑا، زیادہ بڑا، سب سے زیادہ بڑا

Hot hotter hottest

گرم، زیادہ گرم، سب سے زیادہ گرم

Thin thinner thinnest

دبلا پتلا، زیادہ دبلا، سب سے زیادہ دبلا

Sad sadder saddest

اداس ، زیادہ اداس، سب سے زیادہ اداس

Fat fatter fattest

موٹا، زیادہ موٹا، سب سے زیادہ موٹا

اوپر کے تمام الفاظ میں آخری حرف کونسونینٹ ہے اور اس سے پہلے مختصر واویل ہے (جو تلفظ میں مختصر ہے اور ڈبل نہیں ہے) اس لیے ہم نے آخری کونسونینٹ حرف کو تقابلی اور تفضیلی صفت بنانے کے لیے ڈبل کر دیا اور آخر میں er اور est کا اضافہ کیا۔ 

نوٹ: تقابلی صفت کے ساتھ،  دَین (than) کا استعمال کیا جاتا ہےاور تفضیلی صفت کے ساتھ متعین آرٹیکل (the) کا استعمال کرتے ہیں،  نیچےتمرین میں ہم نےاسے  رنگین حروف میں تحریر کیا ہے۔

 تمرین: (Exercise)

This is a sweet mango. (Sweet)

یہ ایک میٹھا آم ہے۔

Ahmad’s mango is sweeter than Hamid’s.

احمد کا آم حامد کے آم سے زیادہ میٹھا ہے۔

Mahmood’s mango is the sweetest of all.

محمود کا آم تمام لوگوں کے آم سے زیادہ میٹھا ہے۔

I have a small shop. (Small)

میرے پاس ایک چھوٹی دوکان ہے۔

Hamid’s shop is smaller than Ahmad’s.

حامد کی دوکان احمد کی دوکان سے زیادہ چھوٹی ہے۔

Umar’s shop is the smallest of all in the market.

عمر کی دوکان بازار میں  تمام لوگوں کی دوکان سے زیادہ چھوٹی ہے۔

The student is happy. (Happy)

طالب علم خوش ہے۔

That student is happier than this student.

وہ طالب علم اس طالب علم سے زیادہ خوش ہے۔ 

My student is the happiest of all in the school.

میرا طالب علم اسکول میں تمام طالب علموں سے زیادہ خوش ہے۔

Driving car is easy. (Easy)

کار چلانا آسان ہے۔

This lesson is easier than that lesson.

یہ سبق اس سبق سے زیادہ آسان ہے۔

This is the easiest lesson in the book.

یہ کتاب میں سب سے زیادہ آسان سبق ہے۔

نوٹ: Ahmad’s  احمد کے ساتھ جو ایک خاص علامت کے ساتھ ایس (s)لکھا ہوا ہے ، اسے اپوس ٹرافی ایس کہتے ہیں ، اضافت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، معنی ہوگا "احمد کا" ۔


2 comments:

  1. Great job done by you sir and I read the whole blog , it causes great pleasure for me.We the readers have a very valuable and happy blog. Thank you very much for filling this gap, next series will be most awaited.May Allah make endeavours and efforts of your own better day by day.

    ReplyDelete
    Replies
    1. Thanks for your precious words for the blog. May Allah SWT make it useful to all. Thanks again

      Delete

Al-Huda Classes

Motivational Quotes

Some Motivational Quotes: 1. "Believe you can, and you’re halfway there." یقین رکھو کہ تم کر سکتے ہو، اور تم آدھے راستے پر پہنچ جا...