Search This Blog

English Learning Series (34)

 سبق نمبر: 34

Lesson No: 34

1) اب تک ہم نے فعل کی بحث پڑھی،  اور معروف و مجہول جملوں کو بنانا سیکھا۔

اب ہم صفت (Adjective) کی بحث شروع کر رہے ہیں۔ 

صفت کی تعریف: (Adjective)

صفت ایک ایسا لفظ ہوتا ہے جو اسم کے معنی میں اضافہ (تبدیلی) کر دے۔ 

جیسے :

 Good boy, one mango

اس مثال میں بوائے اسم ہے (لڑکا) مگر گڈ لفظ آکر بوائے کے معنی میں اضافہ و تبدیلی کر دی یعنی اچھا لڑکا ، اس جملے میں لفظ گڈ (اچھا) صفت ہے۔

اسی طرح ون مینگو میں مینگو اسم ہے اس میں ون لفظ لاکر اس کے معنی میں اضافہ و تبدیلی کی گئی اس لیے اس میں ون صفت ہے۔ 

2) انگلش میں لفظ کے معنی کے اعتبار سے صفت کی مختلف اقسام ہیں جیسے :

 صفت وصفی، جیسے

good boy 

 صفت کمی (کمیت)،

some rice

 صفت عددی،جیسے:

five boys

 صفت اشاری جیسے:

This boy, That boy

 وغیرہ

3) Comparison of Adjective (صفت کا تقابل)

اب یہاں جاننا ضروری ہے کہ صفت کے تین درجے ہوتے ہیں اور انہیں تقابل کے طور پر استعمال کرتے ہیں، اسی کو ہم Degree of Comparison ہیں۔ 

1: سب سے پہلا درجہ اثباتی کہلاتا ہے جسے انگریزی میں positive degree کہتے ہیں اس میں صرف صفت کا اثبات پایا جاتا ہے۔ اس کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جب کوئی تقابل مقصود نہیں ہوتا جیسے : 

Ahmad's mango is sweet  احمد کا آم میٹھا ہے۔

2) صفت کا دوسرا درجہ تقابلی کہلاتا ہے اسے انگریزی میں Comparative Degree کہتے ہیں اس کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جب دو چیزوں میں تقابل مقصود ہوتا ہے۔ جیسے : 

Ahmad's mango is sweeter than Hamid's.

 احمد کا آم حامد کے آم سے زیادہ میٹھا ہے۔ 

3) صفت کا تیسرا درجہ تفضیلی کہلاتا ہے۔ اسے انگریزی میں Superlative Degree کہتے ہیں اس کا استعمال اس وقت کیا جاتا ہے جب دو سے زائد چیزوں میں تقابل و موازنہ کیا جاتا ہے۔ 

جیسے: 

Ahmad's mango is the sweetest of all.

 احمد کا آم سب سے زیادہ میٹھا ہے۔ 

مثالوں سے معلوم ہوا کہ اجیکٹو یعنی صفت کی تین شکلیں بنائی گئیں:

Sweet میٹھا

Sweeter زیادہ میٹھا 

Sweetest سب سے زیادہ میٹھا 

4) اس سبق میں یاد کرنے چیزیں 

صفت کی تعریف

صفت کی اقسام 

صفت کے درجے 

اثباتی درجہ 

تقابلی درجہ 

تفضیلی درجہ

______________

 

No comments:

Post a Comment

Al-Huda Classes

Motivational Quotes

Some Motivational Quotes: 1. "Believe you can, and you’re halfway there." یقین رکھو کہ تم کر سکتے ہو، اور تم آدھے راستے پر پہنچ جا...