Lesson
No: 27
گزشتہ سبق میں ہم نے پڑھا تھا کہ سمپل
پریزنٹ
کو کس طرح مجہول بنایا جاتا ہے، اور اس کی گردان بھی یاد کی تھی۔
مجہول
بنانے میں ہم مفعول
کو فاعل
کی جگہ پر رکھتے ہیں اور مفعول کے مطابق be کی شکل کا استعمال کرتے ہوئے فعل کی تیسری
شکل
استعمال کرتے ہیں، جیسے :
Ahmad writes letter. (Active Voice)
Letter is written by Ahmad. (Passive voice)
اوپر جملے میں لیٹر
جو مفعول
تھا اس کو مجہول بنانے میں فاعل کی جگہ رکھ دیا ہے، اور is
کے ساتھ فعل کی تیسری شکل استعمال کی گئی۔
دوسری مثال(جمع سبجیکٹ
):
Ahmad writes letters. (Active Voice)
Letters are written by Ahmad. (Passive voice)
اس جملے میں لیٹرز
جمع ہے اس لیے Be کی
شکل، are کا استعمال ہوا ۔یعنی سبجیکٹ (واحد اور جمع) کے مطابق فعل لایا جائے گا، اور
فعل کی تیسری
شکل
استعمال کی جائے گی۔
گردان: Conjugation:
Letters are written. خطوط لکھے جاتے ہیں۔
Letters are not written. خطوط نہیں لکھے جاتے ہیں۔
Are letters written? کیا خطوط
لکھے جاتے ہیں؟
Are letters not written? کیا خطوط
نہیں لکھے جاتے ہیں؟
Why are letters written? خطوط کیوں لکھے
جاتے ہیں؟
Why are letters not
written? خطوط کیوں نہیں لکھے جاتے ہیں؟
اب ہم پریزنٹ کنٹی نیوس
کے جملوں کو مجہول بناتے ہیں ۔
فارمولہ: Sub+is/are+being+3verb.
Ahmad is writing letter. )Active
Voice(
Letter is being written
by Ahmad. )Passive voice(
گردان: Conjugation:
Present Continuous (Passive Voice)
Letter is being written. خط لکھا جا رہا ہے۔
Letter is not being written. خط نہیں لکھا جا رہا ہے۔
Is letter being written? کیا خط لکھا جا رہا ہے؟
Is letter not being written? کیا خط نہیں لکھا جا رہا ہے؟
Why is letter being written? خط کیوں لکھا جا رہا ہے؟
Why is letter not being written? خط کیوں نہیں لکھا جا رہا ہے؟
یاد کرنے اور
مشق کے
لیے افعال :
Shout shouted shouted چیخنا چلانا
Arrange arranged arranged ترتیب دینا انتظام کرنا
Reject rejected rejected رد کرنا مسترد کرنا
Ignore ignored ignored نظر انداز کرنا
Ring rang rung بجنا بجانا
Good
ReplyDeleteThanks
Delete