سبق نمبر : 28
Lesson No. 28
گزشتہ اسباق میں ہم نے سمپل پریزینٹ اور پریزینٹ کنٹی نیوس کو مجہول بنانے کا طریقہ سیکھا،اب ہم پریزینٹ پرفیکٹ ٹینس کے
جملوں کو مجہول بنائیں گے۔
Present Perfect
Example: I have written a
letter.
مجہول بنانے کا طریقہ:
Sub+has/have+been+ 3rd form of verb
یعنی مفہول کو سبجیکٹ کی
جگہ پر رکھ دیں گے ، اگر مفعول واحد ہے یا جمع اسی کے اعتبار سے has اور have کا
استعمال کریں گے۔
اگرفاعل واحد ہے تو has اور اگر جمع ہے تو have کا استعمال کرتے ہیں
اس کے بعد been کا اضافہ کریں گے اور فعل کی تیسری شکل لائیں گے ،جیسے:
(Singular) A letter has been written. خط لکھا
جا چکا ہے
(Plural) Letters have been written. خطوط
لکھے جا چکے ہیں
Conjugation: گردان
سبجیکٹ واحد سےگردان:
Letter has been
written. خط لکھا جا چکا ہے۔
Letter has not been written.خط نہیں لکھا جا چکا ہے۔
Has letter been written?کیا خط لکھا جا چکا ہے؟
Has letter not been written?کیا خط نہیں لکھا جا چکا ہے؟
Why has letter been written?خط کیوں لکھا جا چکا ہے؟
Why has letter not been
written?خط کیوں نہیں لکھا جا چکا ہے؟
سبجیکٹ جمع سےگردان :
Letters have been
written. خطوط لکھے جا چکے ہیں۔
Letters have not been
written.خطوط نہیں لکھے جا چکے ہیں۔
Have letters been written?کیا خطوط لکھے جا چکے ہیں؟
Have letters not been
written?کیا خطوط نہیں لکھے جا چکے ہیں؟
Why have letters been
written?خطوط کیوں لکھے جا چکے ہیں؟
Why have letters not been
written?خطوط کیوں نہیں لکھے جا چکے ہیں؟
یاد کرنے کے افعال:
Invent invented invented ایجاد کرنا/
اختراع کرنا
Discover discovered discovered انکشاف کرنا
Search searched searched تلاش کرنا
Intend intended intended نیت کرنا
Mourn mourned mourned ماتم کرنا/ نوحہ کرنا
=====================================
Good job
ReplyDeleteThanks for your precious words
Delete