Search This Blog

English Learning Series (54)

 

سبق نمبر : 54

 Lesson No: 54

Use of Shall, Should, Will, Would

·     زمانہ مستقبل کے لیے شیل (shall) کا استعمال فرسٹ پرسن (متکلم)کے ساتھ کیا جاتا ہے اور ول (will) کا استعمال تمام اشخاص کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ (آج کل شیل (shall) کا استعمال،  ول (will) کے مقابلے میں بہت کم کیا جاتا ہے۔ جیسے:

I shall/will be twenty on Friday.

میں جمعے کو بیس سال کا ہوجاؤں گا۔ 

They will go to Delhi tomorrow.

وہ سب کل دہلی جائیں گے۔


·     کبھی کبھی شیل (shall) کا استعمال سیکنڈ پرسن (حاضر) اور تھرڈ پرسن (غائب) فاعلوں کے ساتھ حکم ، وعدہ اور دھمکی کے اظہار کے لیے کیا جاتا ہے۔ جیسے:

He shall not enter my room again. (حکم)

وہ میرے کمرے میں دوبارہ داخل نہیں ہوگا۔

You shall have a gift tomorrow. (وعدہ)

 کل تمھیں ایک تحفہ ملے گا۔

You shall be punished for this. (دھمکی)

 تمھیں اس کے لیے سزا دی جائے گی۔   

(یاد رکھنا چاہیے کہ جدید انگلش میں شیل (shall) کا استعمال قدیم سمجھا جاتا ہے اور اس کے استعمال  سے پرہیز کیا جاتا ہے)


·     ول (will)کا استعمال ارادہ ، ،مرضی اور اختیار کے اظہار کے لیے کیا جاتا ہے، جیسے:

I will carry your bag.

آپ کا بیگ میں لے چلوں گا۔

I will try to do better next time.

میں آئندہ بہتر کرنے کی کوشش کروں گا۔


·     ول (will)کا استعمال مفروضے اور گمان کو بیان کرنے کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔ جیسے:

This will be the book you want.

یہ وہ کتاب ہوگی جو تم چاہتے ہو۔(مفروضہ)  

That will be the postman.

وہ ڈاکیہ ہوگا۔(گمان)


·     شڈ (should)اور وڈ (would)کا استعمال شیل(shall) اور ول (will)کے ماضی کے طور پر کیا جاتا ہے۔  جیسے:

I expected that he should get first prize.

مجھے امید تھی کہ وہ پہلا انعام پائے گا۔

He said he would be twenty next month.

اس نے کہا کہ وہ اگلے مہینے بیس سال کا ہوجائے گا۔


·     شڈ (should) کا استعمال ذمے داری اور فریضے کو بیان کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔جیسے:

We should obey the laws.

ہمیں قانون کی اتباع کرنی چاہیے۔

You should keep your promise.

تمھیں اپنا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔

Students should obey their teachers.

طلبہ کو اپنے اساتذہ کی اطاعت کرنی چاہیے۔


·     شڈ (should) کا استعمال (مصدر کامل کے ساتھ)  ماضی میں کسی ایسے  فریضے کو بیان کرنے کے لیے کیا جاتا ہے جس کی تکمیل نہ ہو سکی۔ جیسے:

You should have been more careful. (Should + perfect infinitive)

تمھیں مزید محتاط ہونا چاہیے تھا۔


·     شڈ (should) کا استعمال امکان کو بیان کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ جیسے:

He should be in the market now.

 اس وقت اسے بازار میں ہونا چاہیے۔

No comments:

Post a Comment

AlHudaClasses

Daily English Phrase

keep the ball rolling کام کو جاری رکھنا We realised we would need outside funding to keep the ball rolling. ہم نے محسوس کیا کہ کام کو جاری ر...