Search This Blog

English Learning Series (53)

سبق نمبر : 53

 Lesson No: 53

Use of Can and Could

·     کین (can) کا استعمال صلاحیت اور قدرت کو ظاہر کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ جیسے:

He can lift the box.                       وہ صندوق کو اٹھا سکتا ہے۔

They can swim across the river.   وہ ندی کے آرپار تیر سکتے ہیں۔

I can speak English.                      میں انگلش بول سکتا ہوں۔

·     کین (can) کا استعمال اجازت کے اظہار کے لیے کیا جاتا ہے۔ جیسے:

You can go now.               اب آپ جا سکتے ہیں۔

Can I take your pen?         کیا میں آپ کا قلم لے سکتا ہوں؟

·     کین (can) کا استعمال سوالیہ اور منفی جملوں میں امکان کے معنی  کے اظہار کے لیے کیا جاتا ہے۔ جیسے:

Can this be true?         کیا یہ سچ ہو سکتا ہے؟ (امکان)  

I cannot be true.                یہ سچ نہیں ہو سکتا۔

·     کڈ (could)  استعمال کین (can) کے ماضی کے طور پر کیا جاتا ہے۔ جیسے:

I could swim across the river when I was young.

جب میں جوان تھا  تو ندی آر پار تیر سکتا تھا۔

Use of May and Might

·     مے (may) کا استعمال اجازت کے اظہار کے لیے کیا جاتا ہےاوریہ کین کے مقابلے میں زیادہ پرتکلف اور بہتر ہوتا ہے۔ جیسے:

You may take this pen.     آپ یہ قلم لے سکتے ہیں۔

May I use your Mobile? کیا میں آپ کا موبائل استعمال کر سکتا ہوں؟

·     مثبت جملوں میں مے (may)کا استعمال امکان اور امید کو بیان کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ جیسے:

I may go to Mumbai tomorrow. میں کل ممبئی جاسکتا ہوں۔

He may be in the office. وہ آفس میں ہو سکتا ہے۔

·     مے (may) کا استعمال دعا اور خواہش کے اظہار کے لیے کیا جا تا ہے۔ جیسے:

May you live happily! آپ خوشی کے ساتھ زندگی گزاریں۔

May you succeed in the business! آپ تجارت میں کامیاب ہوں۔

·     مائٹ (might) کا استعمال مے (may) کے ماضی کے طور پر کیا جاتا ہے۔ جیسے:

He said he might go.               اس نے کہا کہ وہ جا سکتا تھا۔

I thought he might be at home.     میں نے سوچا کہ وہ گھر پر ہو سکتا تھا۔  

 

 

 

No comments:

Post a Comment

AlHudaClasses

Daily English Phrase

keep the ball rolling کام کو جاری رکھنا We realised we would need outside funding to keep the ball rolling. ہم نے محسوس کیا کہ کام کو جاری ر...