Search This Blog

English Learning Series (20)


سبق نمبر: 20

Lesson No. 20

================================================================

۱: اب تک ہم نے زمانۂ ماضی کی دو قسمیں پڑھیں، اب تیسری قسم پڑھتے ہیں 

تیسری قسم کو ہم پاسٹ پرفیکٹ کہتے ہیں

(Past Perfect)

جسے ہم ماضی تمام کہہ سکتے ہیں

 (اس زمانے میں ماضی کے اندر مکمل ہوئے کسی کام کو بتایا جاتا ہے)

قاعدہ:  پاسٹ پرفیکٹ میں تمام سبجیکٹس یعنی فاعل واحد ہو یا جمع سب کے ساتھ had کا استعمال کیا جائے گا اور فعل کی تیسری شکل استعمال کی جائے گی جیسے : 

I had played.

فارمولہ: 

Sub+ had+ verb+3rd form.


I, we, you, he, she, it, they, Ahmad 


(سب کے ساتھ had کا استعمال کریں گے) جیسے: 

I had gone. 

میں جا چکا تھا۔

They had gone. 

وہ سب جا چکے تھے۔ 

He had gone. 

وہ جا چکا تھا۔

She had gone.

وہ جا چکی تھی۔

It had gone. 

یہ جا چکا تھا۔

Ahmad had gone.

احمد جا چکا تھا۔ 

اب یہاں آئی کے ساتھ گردان لکھی جاتی ہے اسی طرز پر سبھی سبجیکٹس کے ساتھ گردان یاد کریں

I


I had gone. 

میں جا چکا تھا.

I had not gone. 

میں نہیں جا چکا تھا. 

Had I gone? 

کیا میں جا چکا تھا؟

Had I not gone?

کیا میں نہیں جا چکا تھا؟

Why had I gone? 

میں کیوں جا چکا تھا؟

Why had I not gone?

میں کیوں نہیں جا چکا تھا؟

نوٹ:

(سبق میں صرف آئی (I) کے ساتھ گردان لکھ دی گئی ہے باقی we, you, they, he, she, it, Ahmad کے ساتھ خود سے گردان یاد کریں)


۲: یاد کرنے کے افعال:


Invite invited invited

بلانا / دعوت دینا 

Enjoy  enjoyed enjoyed

مزہ لینا/ لطف اندوز ہونا

fight  fought  fought

لڑنا/ مقابلہ کرنا 

Reject rejected rejected 

رد کرنا / نامنظور کرنا 

Feel  felt  felt 

محسوس کرنا/ احساس کرنا 


-----------×----------×---------

No comments:

Post a Comment

Al-Huda Classes

मलफ़ूज़ात हकीमुल उम्मत हज़रत थानवी

हज़रत की नज़र एक मौलवी साहब ने अर्ज़ किया कि हज़रत, शैतान भी आपका बड़ा ही दुश्मन है, जितनी दुश्मनी तमाम हिंदुस्तान के मुसलमानों से होगी उतनी ...