Search This Blog

English Learning Series (22)


سبق نمبر : 22

Lesson No. 22

============================================

1: اب تک ہم نے زمانہ حال اور زمانہ ماضی کی چار چار اقسام پڑھیں اور ان کےجملے بنائے

اب ہم مستقبل  (Future) کی بحث شروع کرتے ہیں۔

زمانہ مستقبل   (Futureکی بھی حال اور ماضی کی طرح چار قسمیں ہیں:

 1: Simple future

2: Future Continuous

3: Future perfect

4: Future Perfect Continuous

یہاں ہم سب سے پہلی قسم سمپل فیوچر (Simple Futureپڑھیں گے۔

اس میں زمانہ مستقبل   (Future)میں ہونے والی اور پیش آنے والی چیزوں کو بتایا جاتا ہے۔

فارمولہ

Sub+will/Shall+verb

جیسے :

I will go.                     I shall go. 

اس جملے میں آئی سبجیکٹ ہے، ول  (Will) معاون فعل ہے اور گو  (Go) عام فعل ہے۔

(زمانہ مستقبل (Futureمیں تمام سبجیکٹ کے ساتھ will یا Shall کا استعمال کرتے ہیں، will کا استعمال عام ہے جب کہ Shall کا استعمال تقریبا متروک ہوتا جا رہا ہے، خاص جملوں اور معنوں میں مستعمل ہے)

اب ہم نیچے سمپل فیوچر Simple Future))کے چھ جملے مع ترجمہ لکھتے ہیں انھیں زبانی یاد کر لیں:

Subjects: (I, We, You, He, She, It, They, Ahmad)


I will go.

میں جاؤں گا

I will not go.

میں نہیں جاؤں گا

Will I go?

کیا میں جاؤں گا؟

Will I not go?

کیا میں نہیں جاؤں گا؟

Why will I go?

میں کیوں جاؤں گا؟

Why will I not go?

میں کیوں نہیں جاؤں گا؟


2:یاد اور مشق کرنے کے لیے افعال:

Sneeze, sneezed, sneezed

چھینکنا

Deceive, deceived, deceived

دھوکا دینا

Tweet, tweeted, tweeted

چوں چوں کرنا، چہچہانا

Report, reported, reported

بیان کرنا ،اطلاع دینا، شکایت کرنا

Book, booked, booked

نشست محفوظ کرنا، درج کرنا،

---------------


تمرین:

درج ذیل جملوں کی انگلش بناؤ


۱: احمد کیوں گیا ؟

۲: تم کھیل چکے تھے

۳: وہ سب کیوں سو رہے تھے؟

۴: ٹرین کیوں نہیں رکی؟

۵: حامد بھول چکا تھا

۶: تم سب کیوں کھیلتے رہے تھے؟

۷: کیا تم لکھ رہے تھے؟

۸: کیا تم خرید چکے تھے؟

۹: تم نے کیوں بیچا؟

۱۰: میں سوچ رہا تھا


No comments:

Post a Comment

Al-Huda Classes

मलफ़ूज़ात हकीमुल उम्मत हज़रत थानवी

हज़रत की नज़र एक मौलवी साहब ने अर्ज़ किया कि हज़रत, शैतान भी आपका बड़ा ही दुश्मन है, जितनी दुश्मनी तमाम हिंदुस्तान के मुसलमानों से होगी उतनी ...