Search This Blog

English Learning Series (17)


سبق نمبر: 17

Lesson No: 17


گزشتہ سبق میں ہم نے زمانہ ماضی مطلق یعنی سمپل پاسٹ کے جملے بنائے اور ان کی گردانیں یاد کیں۔ 

اب ہم اسی سبق کا بقیہ حصہ یہاں پوسٹ کرتے ہیں۔ 

گزشتہ سبق میں ہم نے I, we, you, they  سے جملے بنائے اب ہم  He, she, it, Ahmad سے جملے بناتے ہیں اور ان کی گردان یاد کرتے ہیں۔

 

فارمولے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، یعنی کسی بھی فاعل کے ساتھ خواہ وہ واحد ہو، جمع ہو، حاضر ہو غائب ہو سب کے ساتھ فعل کی دوسری شکل استعمال ہوتی ہے۔ اور مثبت جملے میں اصل فعل پر عمل ہوتا ہے جب کہ منفی و سوالیہ جملوں میں معاون (ہیلپنگ ورب) پر عمل ظاہر ہوتا ہے۔ 

جیسے: 


He 


He went. 

وہ گیا۔

He did not go.

وہ نہیں گیا۔ 

Did he go?

کیا وہ گیا؟

Did he not go?

کیا وہ نہیں گیا؟

Why did he go. 

وہ کیوں گیا؟

Why did he not go?

وہ کیوں نہیں گیا؟


She


She went.

وہ گئی۔ 

She did not go. 

وہ نہیں گئی۔ 

Did she go?

کیا وہ گئی ؟

Did she not go?

کیا وہ نہیں گئی؟

Why did she go?

وہ کیوں گئی؟

Why did she not go?

وہ کیوں نہیں گئی؟



It


It went.

یہ گیا۔ 

It did not go.

یہ نہیں گیا؟

Did it go?

کیا یہ گیا؟

Did it not go?

کیا یہ نہیں گیا؟

Why did it go?

یہ کیوں گیا؟

Why did it not go?

یہ کیوں نہیں گیا؟


Ahmad


Ahmad went.

احمد گیا۔ 

Ahmad did not go?

احمد نہیں گیا؟

Did Ahmad go?

کیا احمد گیا؟

Did Ahmad not go?

کیا احمد نہیں گیا؟

Why did Ahmad go?

احمد کیوں گیا؟

Why Ahmad not go?

احمد کیوں نہیں گیا؟



نوٹ: ماضی مطلق یعنی سمپل پاسٹ میں تمام جملوں میں فعل کی دوسری شکل استعمال ہوتی ہے 

پہلے جملے میں go پر عمل ہوا اور وہ ماضی میں جاکر went ہوگیا مگر جب اسے منفی اور سوالیہ جملہ بنایا گیا تو اصل فعل پر عمل نہ ہوکر معاون فعل یعنی do پر عمل ہوا اور وہ ماضی میں جاکر did ہو گیا جو فعل کی دوسری شکل ہے۔


یاد کرنے کے لئے افعال: 


Look  لک looked looked

دیکھنا 

Smile  سمائل smiled smiled

مسکرانا 

Walk  واک walked walked

چلنا 

Thank  تھینک thanked thanked

شکریہ ادا کرنا

Enter انٹر entered entered 

داخل ہونا، داخل کرنا 

_____

شمس الہدیٰ

5 comments:

Al-Huda Classes

मलफ़ूज़ात हकीमुल उम्मत हज़रत थानवी

हज़रत की नज़र एक मौलवी साहब ने अर्ज़ किया कि हज़रत, शैतान भी आपका बड़ा ही दुश्मन है, जितनी दुश्मनी तमाम हिंदुस्तान के मुसलमानों से होगी उतनी ...